Petrol Diesel Price:تیل کمپنیوں نے آج کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ آج کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
جب کہ خام تیل آج مستحکم ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آج 79.68 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ برینٹ کروڈ کی قیمت 85.83 ڈالر فی بیرل ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کافی عرصے سے کوئی تیزی نہیں آئی ہے۔ تاہم ملک میں کئی مقامات پر پٹرول کی قیمت اب بھی 100 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہے۔
تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں میں اتنا اضافہ ہوجاتا ہے۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں
دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم ملک کے کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟
نوئیڈا میں پٹرول 96.65 روپے اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
غازی آباد میں 96.58 اور ڈیزل 89.75 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
لکھنؤ میں پٹرول 96.47 روپے اور ڈیزل 89.66 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔
پٹنہ میں پٹرول 107.80 روپے اور ڈیزل 94.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ –
–بھارت ایکسپریس
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…