مرکزی حکومت نے آج ریاستی حکومتوں کو 1,73,030 کروڑ روپے کی ٹیکس منتقلی جاری کی، جب کہ دسمبر 2024 میں 89,086 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جانی تھی۔ریاستوں کو اس ماہ مزید فنڈز منتقل کیے جا رہے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کے اخراجات میں تیزی لائی جا سکے اور وہ اپنے ترقیاتی اور فلاحی اخراجات کے لیےرقم منتقل کی جارہی ہے۔
ٹیکس کی منتقلی سے مراد مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان ٹیکس محصولات کی تقسیم ہے۔ یہ یونین اور ریاستوں کے درمیان مخصوص ٹیکسوں کی آمدنی کو منصفانہ اور مساوی طریقے سے مختص کرنے کا آئینی انتظام ہے۔ مالیاتی کمیشن ٹیکسوں کی خالص آمدنی کو یونین اور ریاستوں کے درمیان تقسیم کرنے کی سفارش کرتا ہے۔
اتر پردیش کو سب سے زیادہ 31,039.84 کروڑ روپے ملے، اس کے بعد بہار کو 17,403.36 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کو 13017.06 کروڑ روپے ملے۔
مہاراشٹر کو 10,930.31 کروڑ روپے اور راجستھان کو 10,426.78 کروڑ روپے دیے گئے۔
گوا اور سکم کو بالترتیب 667.91 کروڑ اور 671.35 کروڑ روپے کی سب سے کم رقم ملی۔
سنٹرل ٹیکس میں ریاستوں کا حصہ 2021 سے 2026 کی مدت کے لیے 41 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے، جو کہ 2020-2021 کے لیے ہے۔ یہ 2015-2020 کی مدت کے لیے 14ویں مالیاتی کمیشن کے تجویز کردہ 42 فیصد شیئر سے کم ہے۔ مرکز کے وسائل سے جموں و کشمیر اور لداخ کے نو تشکیل شدہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے 1 فیصد کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔
انفرادی ریاستوں کو رقوم کی منتقلی کے لیے، آبادی کی کارکردگی 12.5 فیصد، آمدنی 45 فیصد، آبادی اور رقبہ ہر ایک 15 فیصد، جنگلات اور ماحولیات 10 فیصد اور ٹیکس اور مالی کوششوں کو 2.5 فیصد اہمیت دی جاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس
عام آدمی پارٹی نے رپورٹ کو فرضی قرار دیا ہے، لیکن کہا ہے کہ پالیسی…
الیکٹرانکس انڈیا لمیٹڈ کے آئی پی او کے لیے ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ آپریٹر کے ساتھ…
پتھنمتھٹا سی ڈبلیو سی کے چیف وکیل این راجیو نے کہا کہ یہ معاملہ 15…
بجلی کی پیداوار کی شرح نمو ایک سال پہلے 5.8 فیصد کے مقابلے کم ہو…
لوک سبھا انتخابات کے بعد سے اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک بکھرتا نظر آ رہا…
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ…