بین الاقوامی

Chittagong: بنگلہ دیش میں آکسیجن پلانٹ میں بھیانک آتشزدگی 6 کی موت،30 سے زائد زخمی

 Chittagong: بنگلہ دیش میں ایک آکسیجن پلانٹ میں دھماکے کہ بعد بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ اس آتشزگی میں کئی لوگوں کے زندہ جل گئے۔ زخمیوں کی تعداد 30 سے زائد بتائی گئی ہے۔ حادثہ کی جگہ پر افراتفری کا ماحول ہے۔ راحت اور بچائو کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

اکسیجن پلانٹ میں دھماکہ کا واقعہ چٹاگانگ جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے شہر سے 40 کلو میٹر دور کی بتائی جارہی ہے۔ آگ ہفتہ کی شام کو سیتا کنڈا آکسیجن پلانٹ میں بھیانک آگ لگ گئی ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹررس کے مطابق بھیانک دھماکہ کے بعد آگ لگنے سے کم سے کم ۶ لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے

مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار شہادت حسین نے کہا کہ آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ یہ علاقہ جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چٹاگانگ سے 40 کلومیٹر دور ہے جہاں فوری طور پر مدد پہنچنا مشکل تھا۔ فائر بریگیڈ سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔

فائر حکام نے ابھی تک یہ معلوم نہیں کیا کہ دھماکہ کس وجہ سے ہوا۔ اس واقعہ  سے متعلق اسپتال پولیس چوکی کے انچارج نورالعالم اسحق نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تقریباً 25 افراد کو چٹاگانگ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے ابھی تک آکسیجن پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے۔ گزشتہ سال 4 جون کو بی ایم کنٹینر ڈپو میں زبردست آگ بھڑک اٹھی تھی جس میں فائر سروسز کے ارکان سمیت 51 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بتایا کہ انہوں نے شام ساڑھے چار بجے کے قریب سیتا کنڈا ضلع کے کیشاب پور علاقے میں آکسیجن پلانٹ میں دھماکے کی آواز سنی۔ اس کے بعد لوگوں نے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھا۔ آکسیجن پلانٹ میں دھماکے سے عین قبل ایک سفید رنگ کا غبارہ آسمان میں بہت بلندی پر پھیل گیا تھا۔

 –بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

43 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago