-بھارت ایکسپریس
Delhi Weather Today: مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی تقریباً پورے ہندوستان کا موسم بھی بدلنا شروع ہوگیا ہے۔ دہلی این سی آر میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔دیش کی راجدھانی دہلی میں چار فروری کو دوپہر بعد بادل چھانے سے گرمی سے لوگوں کو تھوڑی بہت راحت ملی۔ لیکن اتوار کی صبح درجہ حرارت میں اضافہ سے صاف ہے کہ لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے کی امید نہ کریں۔ یہ بات الگ ہے کہ موسم صاف ہے اور ہوا کی وجہ سے دہلی کا موسم لاجواب ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بھی ہفتہ کی طرح جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ آج کا کم سے کم درجہ حرارت 15 سے 18 ڈگری کے درمیان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 32 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
اتوار کی صبح نئی دہلی میں درجہ حرارت 17.4 ڈگری، پالم 18.6 ڈگری، جعفر پور 16.6 ڈگری، پیتم پورہ 21.1 ڈگری، علی پور 17.8 ڈگری، بوانا 15.7 ڈگری اور دوارکا 18.2 ڈگری رہا۔ صبح کے کم سے کم درجہ حرارت سے واضح ہے کہ لوگوں کو دن کی گرمی سے راحت ملنے کی امید کم ہے۔ آئی ایم یو کے ایک اہلکار کے مطابق ویسٹرن ڈسٹربنس کے 8 مارچ تک فعال رہنے کی توقع ہے۔ یعنی اگلے چار سے پانچ روز کے دوران زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔
دارالحکومت میں تیز ہوا کی وجہ سے آلودگی میں 15 فیصد کمی ہوئی ہے۔
تیز ہوا نے دہلی والوں کو آلودگی سے بڑی راحت دی ہے۔ صرف ایک دن میں آلودگی کی سطح میں 15 فیصد کمی آئی ہے۔ ہفتہ کے روز، دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 129 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ درمیانے درجے میں آتا ہے، جبکہ جمعہ کو AQI 152 تھا۔
-بھارت ایکسپریس
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…