-بھارت ایکسپریس
Odisha Train Accident: اوڈیشہ کے بالاسور میں خوفناک ٹرین حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد تقربیا 288 ہوگئی ہے۔ اور وہیں تقریبا 803 سے زائد زخمیوں کا علاج مختلف اسپتالوں میں علاج ہورہا ہے۔
اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے ٹرین حادثہ کے متاثرین کے لئے آج امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ مدد وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے دیا جائے گا۔ مرنے والوں کو پانچ لاکھ روپے اور شدید طور سے زخمی ہونے والوں کو دو لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور معمولی طور سے زخمی ہیں ان کو پچاس ہزار روپے کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
جعمہ کو بالاسور ٹرین حادثہ میں زخمیوں کا بھونیشور اور بالاسور کے بیچ مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
ایک دن پہلے ممتا بنرجی نے بھی کہا تھا کہ مغربی بنگال کے مرنے والوں مسافروں کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی اعلان کیا
تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ 3 جون کو بالاسور ٹرین حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے لئے 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 1 لاکھ روپے کی رقم کا اعلان کیا۔ اسٹالن آج چنئی میں اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر بھی پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسٹالن نے بتایا کہ انہوں نے اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک سے بات کی ہے اور انہیں تمل ناڈو حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔
مرنے والوں لوگوں کو2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے کی اضافی امداد وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دی جائے گی۔ ایک دن پہلے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی کہا تھا کہ مغربی بنگال میں مرنے والے مسافروں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
-بھارت ایکسپریس
ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…
سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی نین نقش والی اس مالا بیچنے والی لڑکی …
سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…
دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…
سوشل میڈیا پر شائقین کا خیال ہے کہ کرون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے…
ویڈیو میں تینوں نے زعفرانی رنگ کا دوپٹہ پہن رکھا ہے اور آپس میں باتیں…