ملک میں آئندہ سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن سے متلعق سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ 2024 کے انتخابی میدان کو فتح کرنے کے لئے سبھی جماعتیں جوڑ توڑ کی سیاست میں مصروف ہیں۔ ایک طرف بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار مودی کی جیت کے رتھ کو روکنے کے لئے پورے ملک میں گھوم گھوم کر اپوزیشن کو ایک اسٹیج پر لانے کی قواعد کر رہے ہیں، تو وہیں بی جے پی این ڈی اے کا کنبہ بڑھانے میں مصروف ہوگئی ہے۔ اسی درمیان ٹی ڈی پی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے دہلی پہنچ کر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ کے بعد قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ لوک سبھا الیکشن سے پہلے ٹی ڈی پی ایک بار پھر سے این ڈی اے کا حصہ بن سکتی ہے۔
امت شاہ اور جے پی نڈا کے ساتھ ہوئی چندرا بابو نائیڈو کی میٹنگ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ تینوں لیڈران کے درمیان آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے، جس میں ٹی ڈی پی اور بی جے پی آندھرا پردیش کے علاوہ تلنگانہ ریاست میں بھی ایک ساتھ آسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں ملی شکست کے بعد بی جے پی ’مشن جنوبی ہندوستان‘ کے تحت تلنگانہ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ بی جے پی یہاں کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی سیاسی زمین مضبوط کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ بی جے پی ان ریاستوں میں کانگریس کے لئے کسی بھی قیمت پر کوئی سیاسی فائدہ پہنچانے کی گنجائش نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ کچھ وقت پہلے جب امت شاہ سے ٹی ٹی پی کے ساتھ آنے سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے واضح طور پر انکار کردیا تھا، لیکن حال کے دنوں میں چندرا بابونائیڈو کے ساتھ بی جے پی کی قربت بڑھی ہے، جس سے متعلق یہ مانا جا رہا ہے کہ جلد ہی اتحاد سے متعلق خبر سامنے آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bihar Politics: شکیل احمد خان کو کانگریس نے بنایا سی ایل پی لیڈر، مسلمانوں کو قریب لانے کی کوشش؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد سال 2018 میں ٹی ڈی پی نے ریاست کو خصوصی درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا، جب اس مطالبے کو خارج کردیا گیا تو ٹی ڈی پی نے این ڈی اے سے ناطہ توڑ لیا تھا، اب ایک بار پھر سے چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی سے ناطہ توڑ لیا تھا، اب ایک بار پھر سے چندرا بابو نائیڈو بی جے پی کے ساتھ انتخابی معاہدہ کرنے کے لئے بے تاب نظرآرہے ہیں، لیکن بی جے پی کی ریاستی یونٹ کے کئی لیڈران نے ٹی ڈی پی کے ساتھ آنے کی مخالفت کی ہے۔ گزشتہ کچھ سالوں میں دونوں کے رشتوں میں کچھ درارآگئی تھی۔ ساتھ ہی 2019 لوک سبھا الیکشن کے دوران چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم مودی کی سخت تنقید کی تھی۔ ٹی ڈی پی لیڈر چندرا بابو نائیڈو نے وزیراعظم مودی سے بھی ملاقات کرنے کے علاوہ صدرجمہوریہ کے الیکشن میں این ڈی اے کی امیدوار دروپدی مرمو کی حمایت بھی کی تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اب دوبارہ ٹی ڈی پی این ڈی اے میں شامل ہوسکتی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…
اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کئی سالوں سے…
دراصل امت شاہ کو پارلیمنٹ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ابھی ایک فیشن…