علاقائی

Noida News: آٹھویں منزل سے نیچے گری لفٹ، 9 افراد شدید زخمی

Noida News: دہلی سے متصل نوئیڈا میں ایک عمارت کی لفٹ گرنے سے لفٹ میں موجود 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام 9 افراد ایک آئی ٹی کمپنی کے ملازم تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا سیکٹر 125 کے ریور سائڈ ٹاور کا بتایا جا رہا ہے۔ پولیس فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی شام 5.45 بجے پیش آیا۔ جب ایراسمتھ ٹیکنالوجیز کے ملازمین 8ویں منزل پر واقع اپنے دفتر سے کام کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے۔ یہ حادثہ اسی دوران پیش آیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام 9 افراد اس وقت زیر علاج ہیں۔ ان میں سے چار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

نوئیڈا کے ڈی سی پی ہریش چندرا نے کہا کہ ایراسمتھ ٹیکنالوجیز ایک آئی ٹی ڈویلپر کمپنی ہے اور اس کا دفتر عمارت کی آٹھویں منزل پر واقع ہے۔ زخمی ملازمین کو فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے دو کی حالت ٹھیک ہے جبکہ باقی کا علاج جاری ہے۔ ان میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Indian Embassy On Plane Grounded: فرانس میں روکا گیا، 300 سے زائد ہندوستانیوں کو لے جانے والا طیارہ،انسانی اسمگلنگ کا شبہ، جانیں ہندوستانی سفارت خانے نے کیا کہا؟

اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت پیوش شرما (22)، ابھیشیک پنڈت (23)، ابھیشیک گپتا (24)، سوربھ کٹیا (28)، رجت شرما (29)، شبھم بھاردواج (22)، یشو شرما (23)، ساگر (25) اور ابھیجیت سنگھ (23)کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس اس معاملے میں اب تک دو مینٹیننس ملازمین کو حراست میں لے چکی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

CJI DY Chandrachud: سی جے آئی کے والد کو ڈر تھا کہ کہیں ان کا بیٹا طبلہ بجانے والا بن جائے، جانئے چندرچوڑ کی دلچسپ کہانی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں…

40 mins ago

Robot Committed Suicide: زیادہ کام سے تنگ ہوکر روبوٹ نے کرلی خودکشی،عالمی سطح پر پہلی روبوٹ خودکشی ریکارڈ

یہ واقعہ 29 جون کی سہ پہر پیش آیا۔ ’روبوٹ سپروائزر‘ سٹی کونسل کی عمارت…

54 mins ago