علاقائی

Sagar wall collapsed: مدھیہ پردیش کے ساگر میں دیوار گرنے سے 9 بچوں کو موت، وزیراعلیٰ نے مالی امداد کا کیا اعلان

ساگر: مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے شاہ پور علاقے میں اتوار کے روز ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں دیوار گرنے سے 9 بچے ہلاک اور متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو چار چار لاکھ روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق، ساگر ضلع کے راہلی علاقے کے تحت شاہ پور علاقے میں ساون کا مہینہ کی وجہ سے بچے ہردول مندر کے پاس کچی مٹی سے شیولنگ بنانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس دوران ایک مکان کی دیوار گر گئی۔ بچوں کی بڑی تعداد دیوار کے ملبے کی زد میں آ گئی۔ نو بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ دیگر زخمی بچوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

سی ایم موہن یادو نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، ’’آج مجھے ساگر ضلع کے شاہ پور میں شدید بارش کی وجہ سے ایک خستہ حال مکان کی دیوار گرنے سے 9 معصوم بچوں کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمی بچوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ بھگوان سے دعا ہے کہ وہ ہلاک ہونے والے بچوں کی روح کو سکون دے۔ میں حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ معصوم بچوں کو کھونے والے خاندانوں سے میری گہری تعزیت ہے۔ مرنے والے بچوں کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے 4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ اوم شانتی۔‘‘

 

اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی راہلی علاقہ کے ایم ایل اے اور سابق وزیر گوپال بھارگوا موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کے کاموں کا جائزہ لیا۔ زخمیوں کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

55 minutes ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

1 hour ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

2 hours ago