علاقائی

MLA Umesh Kumar: رکن اسمبلی امیش کمار کرائیں گے مختلف مذاہب کی 22 اجتماعی شادیاں، خدمت خلق کے جذبہ سے بن گئے مسیحا

Umesh Kumar: خدمت خلق کا جذبہ ہو تو انسان سماج کے مسائل کو اپنی پریشانی سمجھ کر اسے حل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ اتراکھنڈ کے خان پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے امیش کمار نے وہ جذبہ دکھایا ہے، جس کی سوشل میڈیا پر جم کر تعریف ہو رہی ہے۔ امیش کمارکے اس فیصلے کو سوشل میڈیا یوزرس تاریخی قرار دے رہے ہیں اورعوام کے درمیان وہ ایک مسیحا بن کر سامنے آئے ہیں۔ امیش کمار نے 22 اجتماعی شادی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجتماعی شادیاں 28 جنوری کو ہری دوار کے خان پور میں منعقد کی جائیں گی۔

شادیوں کا یہ پروگرام اتراکھنڈ کےہری دوار کے لکسر میں چندن پیلیس میں منعقد کیا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ شادیوں کے اس پروگرام میں مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔ اس پروگرام میں کرشمہ ہمراہ پرشانت، اجیتا ہمراہ اجیش، سواتی ہمراہ نکھل، پرینکا ہمراہ آشو، آشو ہمراہ سکرمپال، سواتی ہمراہ انکت، سواتی ہمراہ انکش، کومل ہمراہ راہل، پریتی ہمراہ ارجن، مانیکا ہمراہ سریندر، شیوانی ہمراہ آکاش، سونیا ہمراہ اویلاش، کاجل ہمراہ ملن، حسن جہاں ہمراہ سلیمان، فرمانی ہمراہ افضال، راکھی ہمراہ شبھم، شالو ہمراہ گگن، نور جہاں ہمراہ پرویز، بھوریا ہمراہ انکت، انجم ہمراہ عثمان، عائشہ ہمراہ شاہ ویزاورفرزانہ ہمراہ امجد کی شادیاں منعقد کرائی جائیں گی۔

امیش کمار نے ‘بھارت ایکسپریس ڈیجیٹل’ سے بات کرتے ہوئے  بتایا کہ 28 جنوری 2023 کو جو 22 اجتماعی شادیاں کرائی جا رہی ہیں، اس میں 5 مسلم جوڑے اور 17 ہندو مذہب کے جوڑے شامل ہیں۔ ان جوڑوں کی شادیاں ان کے مذہب کے مطابق کرائی جائیں گی۔ اس سے پہلے مئی 2022 میں 15 جوڑوں کی شادیاں بھی وہ کرا چکے ہیں۔  تمام جوڑوں کو ضرورت کے تمام سامان بھی دیئے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سماج میں کوئی بھی ایسی لڑکی نہ رہے، جس کے والدین نہ ہوں یا کسی بچی کے والدین کو قرض لے کراپنی بیٹی کی شادی کرنی پڑے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ خیال میرے ذہن میں بہت پہلے سے تھا، لیکن ایم ایل اے بننے کے بعد میں نے اس کو یقینی بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمپاؤنڈ میں ہندو بھی ہوتے ہیں اورمسلم بھی ہوتے ہیں اورسب آپس میں مل کراس تقریب میں شامل ہوتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، اس تقریب میں 10 ہزار لوگوں کے شامل ہونے کی امید ہے۔

کون ہیں امیش کمار؟

44 سالہ امیش کمار 2022 کے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں خان پور حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن میں داخل کردہ انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کا پیشہ زراعت اور میڈیا ایڈوائزر ہے۔ امیش کمار گریجویٹ ہیں اور وہ تقریباً 9 کروڑ جائداد کے مالک ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

20 minutes ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

46 minutes ago

Direct Selling: شمال مشرق میں کاروبار 1,854 کروڑ روپے سے تجاوز ، آسام 1009 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست

آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…

1 hour ago

Delhi Elections 2025: دو بار الیکشن ہارے، پھر AAP میں آئے، اس کے بعد سیاسی کیریئر نے بھری اُڑان، جانئے امانت اللہ خان کا سیاسی سفر

امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…

1 hour ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

2 hours ago