قومی

DCW chief Swati Maliwal: ڈی سی ڈبلیو چیف سواتی مالیوال سے بدسلوکی، کار ڈرائیور نے 15میٹر تک گھسیٹا، ملزم گرفتار

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال (Swati Maliwal) کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دہلی ایمس کے سامنے سواتی مالیوال کوایک کار سوارنے تقریباً 15 میٹرتک گھسیٹا۔ اس کے ساتھ ہی کار سوارنے ان کوغلط اشارے بھی کئے۔ جب انہوں نے کارڈرائیورکو روکنے کی کوشش کی تو ان کا ہاتھ کار کی کھڑکی میں پھنس گیا، جس کے بعد وہ سواتی مالیوال کو گھسیٹتا ہوا لے گیا۔ اس معاملے سے متعلق پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

وہیں ڈی سی پی چندن سنگھ نے بتایا کہ حوض خاص تھانے سے ایک کال آئی تھی۔ ایک خاتون کو ایک کار والے نے غلط اشارے کئے اور 15-10 میٹرتک گھسیٹا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی عمر 47 سال ہے اوراس نے شراب پی رکھی تھی۔ معاملے سے متعلق ایف آئی آر بھی درج ہوچکی ہے۔ اسی دوران پولیس نے بتایا کہ جس خاتون کے ساتھ بدسلوکی ہوئی ہے، وہ دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال ہیں۔

دہلی میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محفوظ نہیں

سواتی مالیوال نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ کل دیر رات  دہلی میں خواتین کی سیکورٹی کا جائزہ لے رہی تھی۔ ایک گاڑی والے نے نشے کی حالت میں مجھ سے چھیڑ چھاڑکی اور جب میں نے اسے پکڑا تو گاڑی کے شیشے میں میرا ہاتھ بند کرکے مجھے گھسیٹا۔ خدا نے میری جان بچائی، اگر دہلی میں خواتین کمیشن کی چیئرپرسن محفوظ نہیں، تو حال سوچ لیجئے۔

 

ایمس کے سامنے پیش آیا حادثہ

پولیس کے مطابق، ‘ٌپٹرولنگ گاڑی کو دیر رات 3:05 بجے ایمس گیٹ نمبر 2 کے سامنے فٹ پاتھ پر ایک خاتون نظرآئی۔ پوچھ گچھ کرنے پر خاتون نے بتایا کہ اسے کارسے گھسیٹا گیا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ نشے میں ایک بلینو کار ڈرائیوران کے پاس رکا، اس نے بری نیت سے  اسے کار میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون کے منع کرنے پر وہ چلا گیا اور سروس لین سے یوٹرن لے کر واپس آگیا۔ ڈرائیور نے ایک بار پھر خاتون کو کار میں بیٹھنے کے لئے کہا۔ خاتون نے اسے پھٹکار لگائی۔ وہ ڈرائیورکے سائڈ کی کھڑکی کے پاس پہنچی تو کار ڈرائیورنے تیزی سے کھڑکی کا شیشہ چڑھا لیا۔ خاتون کا ہاتھ کارمیں پھنس گیا اور وہ 15-10 میٹر تک گھسیٹتی  چلی گئی’۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

4 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago