قومی

Maulana Ghulam Rasool On Nupur Sharma: جے ڈی یو ایم ایل سی مولانا غلام رسول بلیاوی کا متنازعہ بیان- کہا- ‘ہمارے آقا کی عزت پر ہاتھ ڈالا تو کربلا بنا دیں گے’

Maulana Ghulam Rasool Balyawi On Nupur Sharma: بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے لیڈرنے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر مولانا غلام رسول بلیاوی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ریلی کے دوران بی جے پی سے معطل لیڈر نوپور شرما کے خلاف ایک اشتعال انگیز بیان دیا۔ مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ اگر آقا کی عزت پر ہاتھ ڈالا تو شہروں کو کربلا بنا دیا جائے گا۔ مولانا غلام رسول بلیاوی جے ڈی یو کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ رہے ہیں اورابھی ایم ایل سی ہیں۔

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک ریلی کے دوران انہوں نے جم کرزہراگلا۔ غلام رسول بلیاوی پہلے تو سماجی موضوعات پر خطاب کر رہے تھے، لیکن اچانک انہوں نے متنازعہ بیان دے دیا۔ اے بی پی نیوز کے مطابق، مولانا غلام رسول بلیاوی نے ریلی میں موجود مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘مجھے جتنی گالیاں دینی ہے دے لو، لیکن اگر میرے آقا کی عزت پر ہاتھ ڈالو گے تو ابھی تو ہم کربلا میدان میں جمع ہوئے ہیں۔ ان کی عزت کے لئے ہم شہروں کو بھی کربلا بنا دیں گے۔ کوئی رعایت نہیں ہوگی’۔

غلام رسول بلیاوی نے مزید کہا، ‘جینے کی تمنا وہ کرے، جس کے پاس رسول کا نور نہ ہو۔ ہم تو اسی آرزو اورتمنا سے جیتے ہیں کہ مرنے کے بعد ایک دن ایسا بھی آئے گا کوئی نہیں رہے گا۔ میں رہوں گا میرا رسول رہے گا۔ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا’۔

نوپور شرما کے بیان سے متعلق انہوں نے دوسری پارٹیوں پر بھی تنقید کرتے کہا، کسی سیکولر پارٹی نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کیا۔  اس دوران انہوں نے دلتوں کی طرح مسلمانوں کے لئے بھی سیفٹی ایکٹ بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا، مسلمانوں کو اقتدار میں حصہ داری ملے گی اور ہمارے بچوں کو بھی روزگار ملنا چاہئے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago