علاقائی

Bihar Assembly Election 2025: تیجسوی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے بہار کے لوگ، قائم رہے گی این ڈی اے حکومت— نتیانند رائے

بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کی طرف سے کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے اعلان پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے تیجسوی یادو کتنے بھی جال بچھائیں، بہار کے لوگ ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ پٹنہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نتیانند رائے نے کہا کہ نتیش حکومت نے جیویکا دیدیوں کے لیے جو کام کیے ہیں، ان سے ان کی زندگیوں میں خوشیاں آئی ہیں اور آگے بھی جو کرنا ہوگا، وہ بہار کی این ڈی اے حکومت کرے گی۔ نتیانند رائے نے مزید کہا، ’’جیویکا دیدیوں کو معلوم ہے کہ تیجسوی یادو لٹیرے، بدعنوان اور خاندانی سیاست کرنے والے ہیں۔ وہ مجرموں کو تحفظ دیتے ہیں۔ ان کے دور میں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی ہوتی تھی، قتل عام ہوتا تھا اور خواتین کا استحصال ہوتا تھا۔ جب آر جے ڈی کی حکومت تھی، تب دودھ گھوٹالہ ہوا اور سیلاب میں کئی بچوں کی دودھ نہ ملنے کی وجہ سے موت واقع ہو گئی تھی۔

بدعنوانی کے خلاف این ڈی اے کا عزم

بی جے پی کے سینئر لیڈر نتیانند رائے نے کہا کہ اس دور میں چارہ گھوٹالہ کے  بعدغریبوں کا حق مارا گیا، بدعنوانی کا راج تھا، لیکن آج وزیراعظم نریندر مودی نے ترقی یافتہ بھارت اور ترقی یافتہ بہار کا عزم کیا ہے۔ ان کی ترقی کے ستون بہنیں، خواتین، کسان، نوجوان اور غریب ہیں، اور ان کی ترقی صرف وزیراعظم مودی اور بہار کے نتیش کمار ہی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چاہے تیجسوی یادو جتنا بھی جھوٹ بولیں، بہار کی عوام اس انتخاب میں ان کا صفایا کر دے گی اور بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔اس سے پہلے، بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کو اعلان کیا تھا کہ اگر عظیم اتحاد کی حکومت بنتی ہے تو تمام کانٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عظیم اتحاد مہنگائی کے اس دور میں صوبے کے لوگوں کو معاشی انصاف دے گا۔ بہار اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کو اور دوسرا مرحلہ 11 نومبر کو ہوگا، جبکہ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

9 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

10 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

10 hours ago