قومی

Inside Arthur Road Jail: میہل چوکسی کے قیام کیلئے بیلجیم عدالت میں دکھائی گئیں آرتھر روڈ جیل کی تصاویر، جیل کے حالات انسانی حقوق کے مطابق-بھارتی حکومت کی یقین دہانی

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے میہل چوکسی کی ممکنہ حوالگی کے بعد اس کے قیام کے لیے مقررہ ممبئی کی ہائی سکیورٹی آرتھر روڈ جیل کی تفصیلی تصویریں اور آرکیٹیکچرل ڈرائنگز بیلجیم کی عدالت میں پیش کی گئی ہیں۔ یہ دستاویزات بھارت کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرانے کے لیے جمع کروائی گئی ہیں کہ جیل کے حالات انسانی حقوق کے مطابق ہیں۔

بیرک نمبر 12 کی تفصیلات

جمع کرائی گئی ڈرائنگز اور تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ بیرک نمبر 12، جو میہل چوکسی کے لیے مختص کی گئی ہے تقریباً 46.5 مربع میٹر (تقریباً 500 مربع فٹ) پر محیط ہے۔ اس میں مرکزی کمرہ، گزرگاہ، واش ایریا اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

بیرک کی سہولیات میں شامل ہیں:

ونٹیلیٹڈ ونڈوز جس میں مچھروں کے لیے جالی لگی ہے

گرل والے دروازے اور سی سی ٹی وی نگرانی

چھت کے پنکھے اور ٹیوب لائٹس

واش بیسن اور شاور کے ساتھ پانی کی دستیابی

PVC فلورنگ اور وال ٹائلز

بیرک میں موبائل جیمر نصب ہے اور سی سی ٹی وی کیمرہ ونٹیلیٹر کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ مسلسل نگرانی ممکن ہو۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ یہ یونٹ تازہ مرمت شدہ ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔

عدالتی پیش رفت اور قانونی ضمانت

بیلجیم کی عدالت میں یہ پیش کش میہل چوکسی کی حوالگی کے خلاف ان کے تحفظات کے جواب میں کی گئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی جان کو لاحق خطرات اور جیل کی حالت کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے۔ آرکیٹیکچرل ڈرائنگز 5 جون 2025 کی ہیں اور ان پر شیلجا سکھرکار (آرکیٹک) اور ڈی رائےچودھری (چیف انجینئر، CPWD، ممبئی-I) نے دستخط کیے ہیں۔ یہ دستاویزات 3D رینڈرنگ، اسکیل پلانز اور سیکشن ڈائی گرامز پر مشتمل ہیں اور جدید ڈیزائن اور دیکھ ریکھ کی عکاسی کرتی ہیں۔

میہل چوکسی کے مقدمات اور حوالگی کا پس منظر

اینٹورپ عدالت برائے اپیل نے طے کیا ہے کہ میہل چوکسی پر لگائے گئے الزامات بھارتی اور بیلجیم دونوں قوانین کے تحت قابل حوالگی ہیں۔ وہ پنجاب نیشنل بینک (PNB) فراڈ کیس میں شامل ہیں اور ان کو IPC کی دفعات 120-B، 201، 409، 420، 477-A اور کرپشن پریونشن ایکٹ 1988 کی دفعات 7 اور 13(2) کے تحت سزا دی جاسکتی ہے۔ میہل چوکسی اینٹیگوا اور بیلجیم میں حوالگی کے قانونی عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔ بھارتی حکام بار بار غیر ملکی عدالتوں کو یقین دلاتے رہے ہیں کہ جیل کے حالات انسانی حقوق کے مطابق ہیں اور آرتھر روڈ جیل میں مخصوص بیرک میں قیام کے انتظامات بہتر ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

4 minutes ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

36 minutes ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

1 hour ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago