نئی دہلی : ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو کے بیادا کالونی میں میڈیکنٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ میڈیکنٹ اسپتال ریسرچ سینٹرمیں عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور طبی آلات موجود ہیں۔ میڈیکنٹ اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹرمیں مجموعی طورپر 400 بستر ہیں جن میں 74 میڈیکل اور سرجیکل کریٹیکل کیئر بیڈز اور 10 ماڈیولر او ٹی ہیں۔ میڈیکنٹ اسپتال ریسرچ سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کے طورپرڈاکٹر اندریش کمارموجود تھے۔ اسپتال کے چیف مینیجنگ ڈائریکٹرڈاکٹرماجد احمد تالیکوٹی نے اس موقع پر تمام معززین اورمہمانوں کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ یہ اسپتال نیشنل ہائی وے-23 پر بی آئی اے ڈی اے ہاؤسنگ کالونی کے قریب جھارکھنڈ انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جے آئی اے ڈی اے) کی طرف سے الاٹ کی گئی تین ایکڑ اراضی پر قائم ہے ۔
چیف مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اجد احمد تالیکوٹی نے مزید کہا، “لوگوں کو سستی قیمت پر معیاری دیکھ بھال فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بہترطبی خدمات، ہائی ٹیک تشخیصی آلات اور طبی تجربات کے ساتھ مریضوں کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ‘‘ ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی نے مزید کہا۔ میڈیکینٹ سپ اسپیشلٹی ہسپتال میں کارڈیالوجی، نیفرولوجی، گیسٹرولوجی، ایڈوانس برن، نیورو سرجری، آرتھوپیڈکس اوراعضاء کی پیوند کاری کی سہولیت ہے۔ ٹراما سنٹر کے علاوہ عالمی معیارکے طبی آلات بھی موجود ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کی آلودگی سے پاک دیوالی مہم سے متعلق شروع ہوا…
ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی نوجوان اسپنر ویشنوِی شرما نے آئی سی سی ویمنز ون…
ڈی آر ڈی او کے تیار کردہ پرلے میزائل کا اڈیشہ کے چندی پور میں…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے انڈیا اتحاد میں شمولیت کے معاملے پر سیاسی…
اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔…
تپسیا کا مطلب: اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مسلسل محنت کرنا، مشکلات کا…