علاقائی

Uttarkashi Love Jihad Issue :مولانا محمود مدنی نے امت شاہ کو لکھا خط، ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے اترکاشی معاملےپر اعلان کیا کہ  …

Uttarkashi Love Jihad Issue:  اس معاملے میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے بھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو خط لکھ کر سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔ مولانا محمود مدنی نے اترکاشی میں مسلم کمیونٹی کو بے دخل کرنے کی کھلی دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

15 جون کی مہاپنچایت روکنے کا مطالبہ

مولانا محمود مدنی نے خط میں 15 جون 2023 کو اترکاشی میں ہونے والی مہاپنچایت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبردار کیا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ریاست میں فرقہ وارانہ تصادم کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ہندو مسلم برادریوں کے درمیان خلیج مزید بڑھے گی۔ دوسری طرف، اتراکھنڈ پولس بھی لو جہاد کیس پر ریاست میں تیزی سے بدلتے ہوئے واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے اعلان کیا کہ 

ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے اعلان کیا، ‘ہم مسلمانوں کو کسی بھی قیمت پر اتراکھنڈ سے ہجرت نہیں کرنے دیں گے۔ ہندو بیٹیاں ہماری بھی بیٹیاں ہیں۔ ان کی عزت اور حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ایس پی ایم پی شفیق الرحمن برق نے کہا کہ  بی جے پی حکومت ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان نفرت پھیلا کر تنازعہ پیدا کر رہی ہے، جو ملک کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی حکومت پر 2024 کے لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لیے ہندو مسلمانوں کے درمیان نفرت کی سیاست کرنے کا سنگین الزام لگایا۔

ریاستی حکومت کو ہدایات دینے کا مطالبہ

عرضی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت کو ہدایت دینی چاہیے کہ ریاستی حکومت اترکاشی کے ان لوگوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے، جو اس وقت خطرے میں ہیں۔ نیز حکومت ان لوگوں کو مناسب معاوضہ دے جو اپنی دکانیں اور گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

یہ پورا معاملہ اترکاشی ضلع کے پرولا نگر پنچایت سے متعلق ہے، جہاں دو نوجوانوں پر ایک نابالغ ہندو لڑکی کو ورغلانے کا الزام تھا۔ ان میں سے ایک مسلمان اور دوسرا ہندو ہے۔ کچھ مقامی نوجوانوں نے ان نوجوانوں اور لڑکی دونوں کو روک لیا۔لیکن اس کے بعد پرولا میں مسلم کمیونٹی کے خلاف احتجاج شروع ہو گیا، جو ابھی تک جاری ہے۔ مظاہرین نے 15 جون کو ہونے والی مہاپنچائیت سے قبل دکانوں کو خالی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے مسلم دکانداروں کی دکانوں پر پوسٹر لگائے ہیں۔ کچھ مسلمان دکانداروں کی نقل مکانی کی بھی خبر ہے۔

ایس پی ارپن یادوونشی نے کہا کہ مہاپنچایت کے سلسلے میں کسی بھی تنظیم کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضرورت پڑنے پر دفعہ 144 لگائی جائے گی۔ جو بھی مہاپنچایت کرانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

27 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago