بھارت ایکسپریس۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بدھ (24 جنوری) کو ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئیں۔ اس حادثہ انہیں معمولی چوٹ آئی ہے۔
دوسری گاڑی سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے ممتا بنرجی کی گاڑی کو اچانک روک دیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ حادثہ بردھمان سے کولکتہ واپسی کے دوران پیش آیا۔ اچانک ممتا بنرجی کے قافلے کے سامنے ایک اور کار آئی اور ان کی گاڑی کے ڈرائیور نے فوراً بریک لگا دی۔ خراب موسم کی وجہ سے وہ ہیلی کاپٹر سے سفر نہیں کر رہی تھیں۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ہم نے ابھی سنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا جمعرات (25 جنوری) کی صبح مغربی بنگال میں داخل ہوگی۔
ممتا بنرجی بھی گزشتہ سال جون میں ایک حادثے کے سبب زخمی ہو گئی تھیں۔ ممتا بنرجی پنچایت انتخابات کے پیش نظر جلپائی گوڑی میں انتخابی ریلی کے بعد باگڈوگرا ہوائی اڈے جا رہی تھیں۔ اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر بیکنتھ پور کے جنگلات کے قریب خراب موسم والے علاقے میں پہنچ گیا۔
اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور اس دوران ممتا بنرجی کے بائیں گھٹنے میں چوٹ آئی۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…