علاقائی

Muzaffarnagar News: مظفر نگر میں طالب علم کی پٹائی کے معاملے میں بڑی کارروائی، انتظامیہ نے اسکول کیا سیل، شناخت منسوخ کرنے کی تیاری

Muzaffarnagar News: مظفر نگر کے کھبا پور میں واقع نیہا پبلک اسکول کو انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے۔ اسکول کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں خاتون ٹیچر مسلم کمیونٹی کے ایک طالب علم کی دوسرے طالب علم سے پٹائی کرا رہی تھی۔ جس کی وجہ سے کافی ہنگامہ ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم ٹیچر کے پاس اسکول کی ملکیت ہے۔

انتظامیہ نے اسکول کو کیا سیل

معلومات دیتے ہوئے بیسک ایجوکیشن آفیسر شبھم شکلا نے کہا کہ اسکول طے شدہ معیار پر پورا نہیں اتر رہا ہے۔ جس کی وجہ سے کارروائی کی گئی ہے۔ اسکول کو سیل کرنے کے ساتھ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ طالبہ کی پٹائی کی ویڈیو خاتون ٹیچر کے گھر کی ہے۔ کیونکہ اسکول میں مرمت کا کام جاری تھا۔ اس لیے ٹیچر اپنے گھر میں بچوں کو پڑھا رہی تھیں۔

طلباء کو دوسرے اسکول میں شفٹ کرنے کی تیاری

بی ایس اے نے کہا کہ اسکول میں لائٹ فین کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ کلاس 1 سے 5 تک کوئی سیکشن نہیں تھا۔ ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یوپی بورڈ کی جانب سے اسکول کی پہچان منسوخ کرنے کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم تمام 50 طلبہ کو ایک ہفتے کے اندر گاؤں کے کسی دوسرے سرکاری اسکول یا دیگر اسکولوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب متاثرہ طالب علم کو اس کے گھر والے پہلے ہی اسکول سے باہر لے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں- Nuh Shobha Yatra: شوبھا یاترا کی کال کے بعد ہر جگہ پولیس تعینات، اسکول کالج بند، بارڈر سیل

طالب علم کی پٹائی کی ویڈیو وائرل

خاص بات یہ ہے کہ کھبا پور میں واقع نیہا پبلک اسکول کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ جو کہ گزشتہ اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔ جس میں ایک خاتون ٹیچر ایک مسلمان بچے کو دوسرے طالب علم کے ہاتھوں پٹوا رہی ہے۔ اس کے علاوہ وہ قابل اعتراض تبصرے بھی کر رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم ٹیچر ترپتا تیاگی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

AUS vs IND: گواسکر  نے کہا روہت شرما کو  کپتانی سے ہٹائیں صرف کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کریں

سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…

17 mins ago

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

2 hours ago