علاقائی

Maharashtra News: مہاراشٹر کے ٹھانے میں بڑا حادثہ، پل کی تعمیر کے دوران گرپڑے کرین اور سلیب، 15 افراد کی موت

Maharashtra News: مہاراشٹر کے ٹھانے میں بڑا حادثہ، پل کی تعمیر کے دوران کرین اور سلیب گرنے سے 15 افراد کی موت ہو گئی۔ ٹھانے کے شاہ پور کے قریب ایک بدقسمت حادثے میں گرڈر لانچنگ مشین گرنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ معلومات کے مطابق اس مشین کا استعمال سمردھی ایکسپریس ہائی وے کے تیسرے مرحلے کی تعمیر میں کیا جا رہا تھا۔ اس حادثے میں چار لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔اس کے علاوہ اب بھی کئی افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

موقع پر موجود این ڈی آر ایف کی ٹیم

معلومات دیتے ہوئے، این ڈی آر ایف نے کہا، ٹھانے ضلع کی شاہ پور تحصیل میں ایک پل کے سلیب پر کرین گرنے کے بعد این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں موقع پر کام کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے مزدور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب تک 15 لاشیں شاہ پور اپیڈیشنل ہسپتال لائی جا چکی ہیں۔ 3 سے 4 افراد زخمی ہیں۔ منہدم ڈھانچے میں مزید چھ افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

مرنے والوں کے علاوہ کئی اور لوگوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ گرڈر مشین کو جوڑنے والی کرین اور سلیب 100 فٹ کی بلندی سے گر گئی جس کی وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کے ساتھ زخمیوں کو بھی مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Jaipur Mumbai Train Firing: جے پور-ممبئی ایکسپریس فائرنگ معاملے پر اسدالدین اویسی برہم، اسے دہشت گردانہ حملے جیسا بتایا

اس مشین کو ہائی وے اور تیز رفتار ریل پل کی تعمیر کے منصوبوں میں پری کاسٹ باکس گرڈرز لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق، سمریدھی مہامارگ، جسے ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے کے نام پر رکھا گیا ہے، مہاراشٹر سمردھی مہا مرگ، ممبئی اور ناگپور کو جوڑنے والا 701 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ خدشہ ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Violenc in Andhra Pradesh: آندھرا پردیش میں ہنگامہ، بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی کے دوران تشدد، ٹی ڈی پی کا وائی ایس آر کانگریس پر الزام

وائی ایس آر کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر الزام لگایا کہ آندھرا…

33 minutes ago

He treats him like his own child: اکھلیش سے ملاقات کے بعد بولیں اعظم خان کی اہلیہ، وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح مانتے ہیں

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سوال پوچھے جانے پر تنظیم فاطمہ نے کہا…

1 hour ago

IVY Bhojpuri Music Awards 2026: بھوجپوری موسیقی کے مہاکمبھ کا آغاز! پٹنہ میں پون سنگھ سے لے کر منوج تیواری تک دکھائیں گے جلوہ

پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں 26 اکتوبر کو IVY بھوجپوری میوزک ایوارڈز 2026 کا انعقاد…

11 hours ago