علاقائی

Maharashtra Rain: مہاراشٹر میں سیلاب کے تعلق سے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کا بیان،کہا تمام متعلقہ ایجنسیاں الرٹ موڈ پر

مہاراشٹر کے کئی حصوں میں چند دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے مہاراشٹر کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع کے تمام دریاؤں کی سطح آب میں اضافہ ہوا ہے۔ کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورتحال بھی برقرار ہے۔ دریں اثنا، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے سیلاب سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ایمرجنسی ایجنسیوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔

 متعلقہ ایجنسیاں الرٹ موڈ پر، ایکناتھ شندے

وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے میڈیا کو بتایا کہ ‘تمام متعلقہ ایجنسیوں  اور میونسپل کارپوریشن  کے عملوں کو الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ وہ ریسکیو آپریشنز پر کام کر رہے ہیں اور میں یقین دلاتا ہوں کہ عوام کو مناسب ریلیف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صبح سے میں سیکرٹریوں اور ڈی ایم سے رابطے میں ہوں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔ ایکناتھ شندے نے مزید کہا کہ میں نے بی ایم سی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ لوگوں کو بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچنے اور بارش میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی یقین دہانی کرائیں۔

اجیت پوار نے جانکاری دی

اس کے علاوہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے وششتھی ندی کے پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر رتناگیری ضلع کے چپلن شہر کے مختلف حصوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے افسران کو ہدایت دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ رائے گڑھ ضلع کی چھ بڑی ندیوں میں سے ساوتری اور پتال گنگا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے سے پریشانی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کنڈلیکا اور امبا ندیوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان تک پہنچ گئی ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پتل گنگا ندی کا پانی آپتا اور رسینی میں داخل ہوگیا ہے۔ ساوتری ندی کے پانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ رتناگیری ضلع میں ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ وششتی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

3 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

33 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago