قومی

مشہور اداکار انو کپور اور راج پال یادو کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے نیرج سمان 2023 سے نوازا

مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں کاویانجلی سمان سماروہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس پروگرام میں ٹرسٹ کے سرپرست اور چیئرمین، ایم ڈی اور بھارت ایکسپریس کے چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اداکار انو کپور اور راجپال یادو سمیت کئی مشہور شخصیات نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

کاویانجلی سمان تقریب کے دوران، تجربہ کار فنکارواداکار انو کپور کو بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے شال پہنا کران کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انو کپور کو گوپال داس نیرج ایوارڈ 2023 سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے حصے کے طور پر انو کپور کو ایک لاکھ روپے بھی پیش کیے گئے۔ اس پروقار تقریب میں راج پال یادو کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام اس پروقار تقریب کے دوران پریس کلب آف انڈیا میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی مشہور شخصیات بھی موجود تھیں۔ آج گیتوں اور غزلوں کے شہزادے کے طور پر مشہور گوپال داس نیرج کی برسی ہے۔ بالی ووڈ کو کئی سدا بہار گیت دینے والے بزرگ گیت نگار گوپال داس نیرج آج بھلے ہی اس دنیا میں نہ ہوں لیکن شاعری، ادب اور فلمی دنیا میں ان کے کام نے انہیں زندہ وجاوید بنا دیا۔ 19 جولائی 2018 کو گوپال داس نیرج نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

گوپال داس ‘نیرج’ کی پیدائش 4 جنوری 1925 کو اٹاوہ ضلع کے مہیوا بلاک کے قریب پوراولی گاؤں میں ہوئی تھی۔ وہ پہلے شخص تھے جنہیں حکومت ہند نے تعلیم اور ادب کے میدان میں دو بار اعزاز سے نوازا۔ پہلی بار انہیں پدم شری سے نوازا گیا جبکہ اس کے بعد انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انہیں فلموں میں بہترین گیت لکھنے پر لگاتار تین بار فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

50 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago