علاقائی

India Alliance Maha Rally: لالو یادو رانچی میں انڈیا الائنس کی عظیم الشان ریلی میں ہوسکتے ہیں شریک ، جانئے آر جے ڈی لیڈر نے کیا کہا؟

راشٹریہ جنتا دل  کے ایک سینئر لیڈر نے اتوار کو کہا کہ اگر پارٹی صدر لالو پرساد کی صحت ٹھیک رہتی ہے تو وہ 21 اپریل کو اپوزیشن اتحاد ‘انڈیا’ کی میگا ریلی میں شرکت کریں گے۔ آر جے ڈی کے جنرل سکریٹری کیلاش یادو نے  کہا کہ  بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے بھی رانچی کے پربھات تارا میدان میں منعقد ہونے والی ‘الگلن (انقلاب) میگا ریلی میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ .

‘انڈیا الائنس’ شامل پارٹیاں – جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم)، آر جے ڈی اور سی پی آئی (ایم ایل) – کے لیڈران نے اس ریلی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ میں شرکت کی۔

جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری ونود پانڈے نے کہا، ’’ہم ہیمنت سورین کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو سب کے سامنے لانے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اولگلن ریلی نکال رہے ہیں۔‘‘ جے ایم ایم کے ورکنگ صدر سورین کے خلاف مبینہ زمین گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 31 جنوری کو گرفتار کیا تھا۔

مہاریلی میں حصہ لیں گے تیجسوی یادو

آر جے ڈی جنرل سکریٹری کیلاش یادو، جنہوں نے سورین کی رہائش گاہ پر میٹنگ میں شرکت کی، کہا، “تیجسوی یادو مہاریلی میں شرکت کریں گے اور اگر ان کی صحت ٹھیک رہتی ہے، تو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔”

میٹنگ میں ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین، کانگریس کے جھارکھنڈ امور کے انچارج غلام احمد میر، ریاستی کانگریس صدر راجیش ٹھاکر، سینئر آر جے ڈی لیڈر اور وزیر ستیانند بھوکتا، سی پی آئی (ایم ایل) کے ایم ایل اے ونود سنگھ اور جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری ونود پانڈے موجود تھے۔

میر نے صحافیوں کو بتایا کہ ‘انڈیا’ اتحاد میں شامل پارڈیوں کے لیڈران نے میگا ریلی کی حکمت عملی پر بات چیت کی۔ جب ان سے ریاست میں ‘انڈیا’ کی اتحادی جماعتوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک دو دن میں ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Gold-Silver Price: صارفین کے لیے خوشخبری! مقامی صرافہ بازار میں سونا تقریباً 1000 روپے سستا، جانیے آج کی تازہ قیمتیں

سونے کی قیمتوں میں نرمی سے خریداروں کو راحت، مقامی زیورات کی مارکیٹ میں 22…

8 minutes ago

Gautam Adani: ’قابل اعتماد اعداد و شمار اور شفاف حکمرانی ہی بھارت کی اصل طاقت‘، گوتم اڈانی نے کی مائیکل بلومبرگ کے وژن کی تعریف

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے بھارت کی ترقی کے حوالے سے بلومبرگ کے…

15 minutes ago

PM Modi Meet Indian Asian Games Contingent: وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ایشین گیمز کے ہندوستانی دستے سے کریں گے ملاقات

جاپان میں 85 تمغے جیتنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے وزیر اعظم،…

27 minutes ago

IPL 2027: ممبئی انڈینز کو ملے گا اپنا ’راجہ‘ واپس! کیا روہت شرما پھر سنبھالیں گے ٹیم بلیو کی کمان؟

ممبئی انڈینز میں ایک بار پھر قیادت کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی…

57 minutes ago

Manoj Tiwari Address Students: مہاراجا اگرسین کالج میں منوج تیواری کا نوجوانوں کو پیغام، کہا- زندگی کی اقدار اور ہنر کے ساتھ کامیابی کی راہ طے کریں

دہلی یونیورسٹی کے مہاراجا اگرسین کالج میں طلبہ یونین کی حلف برداری تقریب کے دوران…

1 hour ago