علاقائی

PM Modi Kerala Visit: پی ایم مودی کی حفاظت کے لیے لگائی گئی رسی میں پھنس کر موٹر سائیکل سوار کیرلہ کے نوجوان کی موت

PM Modi Kerala Visit: کیرلہ کے کوچی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک بائک سوار کی رسی میں پھنس جانے سے موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ معلومات پیر (15 اپریل 2024) کو دی۔

اتوار کی رات 10.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں وڈوتھالا کے رہنے والے منوج انّی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ انی کو قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ بچ نہیں سکا۔ انّی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وارننگ کے سڑک پر رسی باندھی گئی تھی اور رات کو رسی کو دیکھنا بہت مشکل تھا۔

انّی کے گھر والوں نے کیا کہا؟

متوفی کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ ’وزیراعظم کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات کے تحت ایک رسی باندھی گئی تھی‘۔ رات کو رسی کو ظاہر کرنے کے لیے نہ کوئی ربن باندھا گیا اور نہ ہی کوئی نشان لگایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Liquor Policy: سی ایم کیجریوال کی سپریم کورٹ میں سماعت آج، ہائی کورٹ نے گرفتاری کو ٹھہرایا تھا جائز

دراصل، پی ایم مودی آج کیرلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی انتخابی مہم کے دوران دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ کیرلہ میں لوک سبھا کی 20 سیٹوں کے لیے 26 اپریل کو ووٹنگ ہونی ہے۔

پی ایم مودی کا کیرلہ کا یہ چھٹا دورہ ہے

کیرلہ میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم مودی آج دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ پہلا الاتھور صبح 11 بجے اور دوسرا اتنگل دوپہر 2 بجے ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ 26 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے بی جے پی کی حمایت حاصل کرنے کے مقصد سے وہ 15 اپریل کو ہر دو اضلاع میں دو عوامی جلسوں میں شرکت کریں گے۔ پی ایم مودی کا کیرلہ کا یہ چھٹا دورہ ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

BPSC Recruitment 2026: بہار پبلک سروس کمیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے 147 عہدوں پر تقرری کیلئے نوٹیفکیشن جاری، 15 دسمبر سے درخواستیں شروع

امیدواروں کا انتخاب درخواستوں کی جانچ، تحریری امتحان، انٹرویو اور دستاویزات کی تصدیق کی بنیاد…

2 minutes ago

BJP holds two-day organisational workshop: بی جے پی کی دو روزہ تنظیمی ورکشاپ شروع، افتتاحی اجلاس میں وزیراعظم مودی کی شرکت

پارٹی کے عہدیداران جمعہ کو بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جمع ہوئے، جہاں سے وہ…

1 hour ago

روہت شرما پھربنے ممبئی انڈینس کے کپتان، فرنچائزی نے کیا باضابطہ اعلان

روہت شرما ایک بار پھر ممبئی انڈینس کے کپتان مقررکئے گئے ہیں۔ اپنی کپتانی میں…

2 hours ago

بحرہند کے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا ہندوستان: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے کہا کہ آئی او آر اے کی صدارت سنبھالنے کے بعد ہندوستان خطے…

2 hours ago