دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں راؤس ایونیو کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ راؤس ایونیو کورٹ میں اروند کیجریوال کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی۔
کیجریوال کے وکیل ہری ہرن نے درخواست کی کہ ضمانت کی عرضی چھٹی والے جج کے سامنے درج کی جائے۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 14 جون صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی۔
کیجریوال کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر 7 جون کو سماعت ہوئی ہے۔ قبل ازیں سماعت کے دوران کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل وویک جین نے کہا تھا کہ کیجریوال کے وزن میں کچھ تبدیلیاں آئی ہیں۔جس کے بعد عدالت نے کہا تھا کہ کیجریوال کی جانب سے مناسب درخواست دائر کی جائے۔ جس میں یہ واضح کیا جائے کہ وہ کس قسم کے ریلیف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
قبل ازیں ای ڈی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر اعتراض ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ ای ڈی نے دلیل دی تھی کہ عبوری ضمانت کی عرضی داخل کرکے کیجریوال سپریم کورٹ کے حکم میں توسیع کی کوشش کر رہے ہیں، جو قابل قبول نہیں ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
میلے کے دوسرے دن، بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف…
آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…
تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…
دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…
جے پی سی چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا تھا کہ بل میں 572 ترامیم کی…
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…