Water level in Yamuna is rising rapidly: دہلی میں جمنا ندی کے پانی کی سطح ریکارڈ بلندی پر پہنچنے سے سڑکیں ندیوں میں تبدیل ہوگئیں اور پانی گھروں، اسپتالوں، شمشان گھاٹوں اور شیلٹر ہومز میں داخل ہوگیا۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ نالیوں سے پانی کے ممکنہ بیک فلو کی وجہ سے جمنا کا سیلابی پانی جمعرات کی رات سپریم کورٹ کے قریب پہنچ گیا۔ سپریم کورٹ کے قریب متھرا روڈ اور بھگوان داس
روڈ کے کچھ حصے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ حکام نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو 16 جولائی تک بند کردیا اور غیر ضروری خدمات میں مصروف ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔
دہلی میں جمنا ندی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی میں فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو فوری طور پر بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، “جمنا کا پانی شہر میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے آئی ٹی او اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ میں نے چیف سکریٹری کو فوج اور این ڈی آر ایف کی مدد لینے کی ہدایت دی ہے۔
دہلی میں پینے کے پانی کی قلت ہے۔ کیونکہ دہلی حکومت نےجمنا کی بڑھتی ہوئی سطح کی وجہ سے وزیرآباد، چندروال اور اوکھلا میں تین واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو بند کرنے کے بعد سپلائی میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعرات کو جمنا کے پانی کی سطح تین گھنٹے تک مستحکم رہی۔ لیکن شام 7 بجے تک یہ دوبارہ بڑھنا شروع ہوا اور 208.66 تک پہنچ گئی، جو خطرے کے نشان سے تین میٹر اوپر ہے۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ضروری خدمات کے علاوہ ہیوی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والے دہلی والوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو۔
دہلی حکومت کے ایک وزیر سوربھ بھردواج نے کہا، ’’یہ نالے شہر کے بارش کے پانی کو جمنا میں ڈالتے ہیں ۔لیکن پانی کے دباؤ کی وجہ سے ریگولیٹر ٹوٹ گیا ہے اور اب یہ پانی جمنا سے شہر میں جا رہا ہے۔ یہ پانی آئی ٹی او وغیرہ کی طرف بہہ رہا ہے یاجا رہا ہے۔ ہم مٹی کے بلاکس کی مدد سے اس پانی کو شہر میں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…