علاقائی

J&K News: ڈل جھیل سے ملی تین لاشوں کی ہوئی شناخت، تحقیقات جاری

سری نگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی ڈل جھیل سے برآمد ہونے والی ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ پولیس حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشیں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی ہیں۔ خاتون جموں ڈویژن کے ضلع رامبن کی رہنے والا تھی۔ بتا دیں کہ ہفتے کی شام ڈل جھیل کے ساحلی علاقے سے تین لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

حکام نے بتایا کہ وہ رامبن ضلع کے گول علاقے کے رہنے والی تھی۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ڈوب کر خودکشی کا معاملہ ہو سکتا ہے۔ لیکن تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی حتمی نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔ فرانزک ماہرین سمیت ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس نے کہا، ’’سرینگر پولیس اس معاملے کی مکمل چھان بین کرے گی۔ فرانزک ماہرین پہلے سے ہی تحقیقات میں مصروف ہیں۔‘‘

مشہور سیاحتی مقام ڈل جھیل میں گزشتہ سال نومبر میں بھی ایک بڑا حادثہ پیش آیا تھا۔ یہاں ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں تین غیر ملکی سیاحوں کی دردناک موت ہو گئی تھی۔

واقعے میں جان کی بازی ہارنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے کے نمونے لیے گئے۔ ہاؤس بوٹ چلانے والوں کے ریکارڈ کے مطابق مرنے والوں کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…

7 mins ago