علاقائی

Chhath Puja Special Trains: چھٹھ پوجا کے بعد گھر واپسی کے لیے ریلوے کی بڑی سوغات، 6181 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی؛ 24×7 فعال رہے گا وار روم

انڈین ریلوے نے مسافروں کے تہواری سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے ملک بھر میں 12,000 سے زیادہ اسپیشل ٹرینیں چلائی ہیں۔ تہواری بھیڑ کو مدنظر رکھتے ہوئے، اہم اسٹیشنوں جیسے نئی دہلی، آنند وِہار ٹرمینل، اُدھنا، پونے، ممبئی، بنگلورو وغیرہ پر تمام مسافر سہولتوں سے لیس ہولڈنگ ایریاز بنائے گئے ہیں۔ ریلوے کے ملازمین چوبیس گھنٹے مسافروں کی رہنمائی کرنے، انتظامات قائم رکھنے اور سب کو محفوظ طریقے سے ان کے گھروں تک پہنچانے میں مصروف ہیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ تہوار منا سکیں۔

چھٹھ پوجا کے بعد واپسی کےسفر کی خصوصی تیاری

اب انڈین ریلوے چھٹھ پوجا کے بعد مسافروں کی محفوظ اور آرام دہ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ 28 اکتوبر سے نومبر کے دوران مسافروں کی واپسی کے لیے 6181 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں تاکہ لوگ اپنے کام کی جگہوں پر بروقت پہنچ سکیں۔ بڑھتی ہوئی مانگ کو مدنظر رکھتے ہوئے معمول کی ٹرینوں میں اضافی کوچز بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔

اہم اسٹیشنوں پر ہولڈنگ ایریا اور سہولیات

اہم اسٹیشنوں پر ہولڈنگ ایریا کو موسمی حالات سے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ مسافروں کو ٹرینوں کے روانگی سے قبل آرام دہ انتظار کی سہولت میسر ہو۔ یہ انتظامات بہار کے پٹنہ، داناپور، راجندر نگر ٹرمینل، سہرسا، دربھنگہ، مظفر پور، گیا، سمستی پور، برونی وغیرہ اور اتر پردیش کے گورکھپور، بلیا اور بنارس جیسے اسٹیشنوں پر کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹک ٹکٹ وینڈنگ مشینیں (ATVMs)، پیسنجر ریزرویشن سسٹم (PRS) کاؤنٹرز اور موبائل انریزروڈ ٹکٹنگ (m-UTS) کی سہولیات بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

تحفظ، نگرانی اور ہنگامی  حالات  میں مدد کا انتظام

تحفظ اور آپریشن کے ہموار انتظام کے لیے ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کو مناسب تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ مسافروں کے لیے معاونت بوتھ، معلوماتی کاؤنٹر، قطار منیجمنٹ سسٹم اور پبلک اَناونسمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Chief Minister’s Breakfast Scheme: تمل ناڈو کے اسکولوں میں اب طلبہ کو ملے گا ناشتہ، وزیراعلیٰ وجے نے بھی بچوں کے ساتھ کھایا، ویڈیو وائرل

تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…

1 hour ago