قومی

Amit Shah Slams Lalu Yadav And Opposition Bloc In Siwan : امت شاہ کا سیوان ریلی میں لالو یادو اور اپوزیشن اتحاد پر حملہ، انہوں نے لالو–رابڑی حکومت کے دور کو ”بہار کا سیاہ دور“ قرار دیا

سیوان، 24 اکتوبر 2025: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو سیوان میں ایک انتخابی ریلی کے دوران راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو اور اپوزیشن اتحاد پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے لالو–رابڑی حکومت کے دور کو “بہار کا سیاہ دور” قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیوان نے برسوں تک بدامنی، خوف اور قتل و غارت کا سامنا کیا۔ ہزاروں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا، ”پورے بیس سال تک سیوان کی اس دھرتی نے لالو–رابڑی کے جنگل راج کو برداشت کیا۔ اس دوران ظلم، استحصال اور خونریزی عام تھی، لیکن یہاں کے بہادر عوام نے سر نہیں جھکایا اور اس تاریک دور کا خاتمہ کیا“۔

انہوں نے سیوان کو ہندوستان کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کی جنم بھومی قرار دیتے ہوئے عوام کے حوصلے کی تعریف کی اور الزام لگایا کہ آر جے ڈی کے دور میں بہار کرپشن کا گڑھ بن گیا تھا۔ شاہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”لالو جی بتائیں، بیس سال میں کیا کیا؟ چارہ گھوٹالہ، زمین گھوٹالہ، بجلی گھوٹالہ، نوکری گھوٹالہ، ہوٹل گھوٹالہ— کوئی شعبہ نہیں چھوڑا۔ حتیٰ کہ راحت اسکیموں میں بھی چوری کی گئی“۔

انہوں نے سابق آر جے ڈی ایم پی محمد شہاب الدین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیوان کبھی دہشت کی علامت بن چکا تھا۔ ”شہاب الدین، جس کے خلاف 75 مقدمات تھے، دو بار جیل گیا، اس نے ایک تاجر کے بیٹوں کو تیزاب میں نہلا دیا۔ لیکن سیوان کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ آج لالو یادو نے اسی شہاب الدین کے بیٹے کو ٹکٹ دیا ہے۔ مگر اب وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیراعظم نریندر مودی کے دور میں 100 شہاب الدین بھی آ جائیں تو بہار کے عوام کا کچھ نہیں کر سکتے“۔

شاہ نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “ڈبل انجن حکومت” نے ریاست میں امن، سڑک، بجلی اور ترقی کی رفتار تیز کی ہے۔ قومی سلامتی کے موضوع پر انہوں نے کہا کہ، ”جب لالو اور سونیا کی حکومت تھی تو دہشت گردوں کو بریانی کھلائی جاتی تھی اور مودی جی کے دور میں پاکستان میں گھس کر سرجیکل اور ایئر اسٹرائک کی گئیں“۔ ریلی کے اختتام پر امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد کا زور ٹوٹ چکا ہے۔ ”لالو کے بیٹے کی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی ڈوب چکی ہے۔ بہار کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے — صرف مودی–نتیش کی جوڑی ہی ریاست کو امن، ترقی اور وقار دے سکتی ہے“۔

-بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago