علاقائی

Gold and Silver price crash again: سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی گراوٹ، دیکھیں اب کہاں جا کر رکیں قیمتیں

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ جمعہ کی صبح کے مقابلے میں شام ہوتے ہوتے سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی آئی ۔ صورتحال یہ ہے کہ عالمی سے لے کر ایشیائی منڈیوں تک سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔انڈین بلین اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق، 24 اکتوبر کی شام 5 بجے تک 24 کیرٹ سونے کی قیمت 23 اکتوبر کی شام کے مقابلے میں تقریباً 2000 روپے کم ہو کر 1,21,518 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔ وہیں، 23 کیرٹ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی آئی ہے، جو اب 1,22,860 روپے فی 10 گرام ہے۔22 کیرٹ سونے میں تقریباً 1700 روپے کی کمی درج کی گئی ہے، اور اب یہ 1,11,310 روپے فی 10 گرام کی قیمت پر دستیاب ہے۔ 18 کیرٹ سونے کی قیمت آج شام 91,139 روپے فی 10 گرام اور 14 کیرٹ سونے کی قیمت 71,088 روپے فی 10 گرام ہے۔ 24 اکتوبر کی صبح کے مقابلے میں شام تک تقریباً 1000 روپے کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

چاندی بھی 4100 روپے سستی ہوئی

سونے کی طرح چاندی کی قیمتوںمیں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ چاندی کی فی کلو قیمت میں 4400 روپے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ 23 اکتوبر کی شام بلین مارکیٹ میں چاندی کی قیمت1,51,410 روپے فی کلوگرام تھی، لیکن 24 اکتوبر کی شام یہ گھٹ کر 1,47,033 روپے فی کلو رہ گئی۔

MCX پر بھی قیمتوں میں کمی

ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج (MCX) پر بھی سونا اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 کیرٹ سونے میں 2169 روپے فی 10 گرام کی کمی درج کی گئی، جس کی قیمت شام 6 بجے تک 1,21,935 روپے فی 10 گرام رہی، جو جمعرات کو 1,24,104 روپے تھی۔ چاندی میں بھی 2708 روپے فی کلوگرام کی کمی آئی ہے۔ جمعہ کو چاندی 1,45,804 روپے فی کلوگرام پر ٹریڈ کر رہی تھی، جبکہ ایک دن پہلے اس کی قیمت 1,48,512 روپے تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Delhi Voter List SIR 2026: دہلی میں ووٹر لسٹ کی اصلاح کا کام تیز، 20 لاکھ ووٹروں کے مسائل حل، خصوصی کیمپوں کا اعلان

ایس آئی آر 2026 کے تحت ووٹر لسٹوں کی اصلاح کا کام تیز، دہلی میں…

18 minutes ago

Kumar Kushagra Replacement BCCI Update: رشبھ پنت کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ دورے کے ابتدائی 2 میچوں سے باہر، کمار کشاگرا کی ٹیم میں انٹری

بائیں جانب کھنچاؤ کی وجہ سے پنت نہیں کھیل سکیں گے ابتدائی مقابلے، بی سی…

35 minutes ago

HM Amit Shah Announces First BIMSTEC: امت شاہ کا اعلان، نئی دہلی میں 13 اکتوبر کو ہوگی بیمسٹیک وزرائے داخلہ کی پہلی میٹنگ

علاقائی سلامتی، دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور سرحد پار جرائم سے نمٹنے کے لیے…

1 hour ago

Ramdas Athawale Criticised Rahul Gandhi: راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تحریک صرف لوگوں کو پریشان کرنے کے لیے ہے: رام داس اٹھاولے

مرکزی وزیر مملکت کا الزام، بار بار مارچ اور ریلیوں سے عام لوگوں کو مشکلات…

2 hours ago