اختلافات کے کینسر کو نکال دوں گا، میں ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہوں, اتحاد پر یقین رکھتا ہوں، اگر ہم کامیاب ہو گئے، تو ہم مخالف یا اپوزیشن گروپ کے ساتھ تال میل قائم رکھیں گے، ایک ایڈوائزری کمیٹی بنائیں گے، جس میں دوسرے گروپ کی باتوں کو اور مشوروں کو سنا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اتوار کو راجدھانی میں انڈیا اسلامک کلچر سینٹر کے الیکشن سے متعلق منعقد ایک تقریب میں ممتاز سرجن ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی نے کیا، جنہیں سابق صدرسراج قریشی نے اسلامی سیںنٹر کے الیکشن میں اپنے پینل کے صدر کے طور پر پیش کیا ہے،اس موقع پر ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی کے ساتھ 13 رکنی پینل کو بھی پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر ماجد احمد نے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں تعلیم اور صحت کے ساتھ روزگارسے متعلق امورپربھی توجہ دی جائے گی تاکہ ایک بہترسوسائٹی تیار کی جا سکے جو ملک کی ترقی میں غیر معمولی خدمات انجام دے سکے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ ہم تقسیم کے اختلافات کا سد باب کریں گے،باہمی اتحاد کی فضا قائم کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ہم کسی ایک موضوع پراختلافات کے شکار ہوں ، کیونکہ اتحاد اور اتفاق سے ہی ہم اپنی سوسائٹی یا سماج میں وہ درد ،تکالیف،نقص یا خامیاں دور کرسکتے ہیں جو اس وقت پریشانی کا سبب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بات چیت پر یقین رکھتا ہوں، تال میل پر اعتماد کرتا ہوں، اس لیے میرا یہ عزم ہے کہ میں 2ہزار نہیں بلکہ چار ہزار ارکا ن کے ساتھ مل کر اس ادارے کو مزید مستکم کریں تاکہ یہ ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصولی طور پہ اگر اتحاد ہوتا تو ہر کوئی سراج قریشی صاحب کو ہی اس عہدے پر رہنے کی حمایت کرتا مگر ایسا نہیں ہو سکا اور یہی ہمارے اختلافات یا تقسیم کی نشانی ہے میں اس کے خلاف ہی کام کروں گا مجھے اتحاد پیدا کرنا ہے اس کے لیے ڈائیلاگ ضروری ہیں اور میں ہر کسی سے ان کی رائے لوں گا۔
آپ کو بتاتے ہیں کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن کے سلسلے میں ممتاز صعنت کار اور دانشور سراج الدین قریشی نے اپنے پینل کو پیش کیا جس کی صدارت ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی کر رہے ہیں – یاد رہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرسے متعلق الیکشن 11 اگست 2024 کو ہونا ہے۔اس سلسلے میں پینل حسب ذیل ہے۔
صدر:ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی
نائب صدر: کلیم الحفیظ
بورڈ آف ٹرسٹ کے ممبران
ڈاکٹر ایم اے ابراہیمی
سراج الدین قریشی
جمشید زیدی
ڈاکٹر ارشاد احمد
صفیہ بیگم
سرتاج علی
حافظ مطلوب کریم
ایگزیکٹو کے ممبران
شاہانہ بیگم
ثمر قریشی
عارف حسین
محمد سلمان وارث
بہتر سہولیات اور خدمات کا وعدہ
راجدھانی کےجامعہ نگر میں ہوٹل ریور ویو میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی نے مزید کہا کہ اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو ہم اپنے ممبران کو بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرائیں گے -اگر ہمارے ارکان معمر ہیں تو ان کے لئے شام کو اسلامک سینٹر میں وقت گزاری کا انتظام کرایا جائے گا, تاکہ وہ پرسکون ماحول میں بیٹھ سکیں، معیاری موضوعات پر تبادلہ خیال کر سکیں اور اس طرح وہ اپنے اوقات کو بہترانداز میں گزار سکتے ہیں۔ اسی طرح اگرارکان نوجوان ہیں تو ان کے لیے بھی اسلامک سینٹر میں تعلیم و تربیت کے ساتھ روزگار سے متعلق مواقع فراہم کرنے کے لئے غور و خوض کی جائےگا،تاکہ نئی نسل ملاز مت کے سلسلے میں در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچے اورمذکورہ ادارہ میں رہ کر اپنی خدمات انجام دے سکے، اس کے ساتھ خواتین کے لیے بھی مناسب نمائندگی ہوگی، نوجوانوں کے لیے صحت کی بنیاد پر ہم ہیلتھ کلب بنائیں گے تاکہ نوجوان ا کر ایکسرسائز کر سکیں ، اپنی صحت پہ توجہ مرکوز کرسکیں۔
انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ تعلیم کے سلسلے میں نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی اگر کوئی نوجوان آئی پی ایس بننا چاہتا ہے ،تو اس کو اس طرح کی گائیڈنس کے لیے مناسب گائیڈ مہیا کرایا جائے گا، اگر کوئی وکیل بننا چاہتا ہے تو اس کو اسی طرز پہ تربیت دی جائے گی- ڈاکٹر ماجد احمد نے مزید کہا کہ اسلامک سینٹر میں اگر ہم کامیاب ہوتے ہیں تو خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم پر قائم رہیں گے اور خواتین کو مناسب نمائندگی دیں –
بات سیاسی وابستگی کی
آر ایس ایس سے اپنے تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں پیشے سے ایک سرجن ہوں اور ہندوستان میں سینکڑوں آپریشن کر چکا ہوں، اگر اس پیشے میں میری ہر سیاسی طاقت اور اس کے لیڈران سے جان پہچان ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں- میں کینسر کا ماہر ہوں اور میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اس کینسر کا علاج کروں گا جو اس کو نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ کینسر ہے اختلافات کا انتشار کا اور سیاست کا۔
ٹائم مینجمنٹ سب سے اہم ہے
ایک سوال کے جواب میں کہ جب آپ اتنے مصروف ڈاکٹر ہیں اس صورت میں اپ کے لیے اسلامک سینٹر کے لیے وقت نکالنا کتنا ممکن ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ ٹائم مینجمنٹ کا معاملہ ہے اور میں اس کا ماہر ہوں، اگر صبح کو میں ہاسپٹل میں ہوتا ہوں اور شام کو ملک سے باہر تو رات کو میں اپنے خاندان کے ساتھ ہوتا ہوں یہ کام کوئی مشکل نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ میں لیڈر کے کردار میں خدمت کرنا چاہتا ہوں لیڈر وہ ہوتا ہے جو کام کرتا ہے۔
اس موقع پر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے پہلے صدر سراج الدین قریشی نے کہا کہ پچھلے 20 سالوں میں ہم نے ایک ادارے کے طورپر بہت ترقی کی، سینٹر کی نئی عمارت اس کی ایک مثال ہے، اس کے ساتھ ہم نے اسلامک سینٹر کی نہ صرف ہندوستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی اس کی ایک منفرد شناخت دلانے کی کامیابی حاصل کی ہے۔، آج اسلامی ممالک میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی ایک پہچان ہے جو ہماری ایک بڑی کامیابی ہے۔
سراج الدین قریشی نے کہا کہ ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی ایک مشہور شخصیت کے مالک ہیں ایک کامیاب سرجن جن کے دل میں ضرورت مندوں کی فکر ہے انہیں اس عہدے کے لیے منتخب کرنے کا مقصد یہی ہے کہ ایک نوجوان ، روشن خیال اور اور پرعزم ہونے کے سبب وہی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…