علاقائی

Ghazipur Lok Sabha Election 2024: ’مودی-یوگی تمہارے ظلم کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے‘، افضل انصاری کا بڑا بیان

غازی پور لوک سبھا: انڈیا اتحاد نے افضال انصاری کو غازی پور لوک سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ادھر انتخابی مہم کے دوران افضل انصاری نے وزیر اعظم مودی اور سی ایم یوگی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ان کا وقت آگیا ہے۔

مختار انصاری کی موت پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘ان لوگوں نے یہ سب اس لیے کیا کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ افضال انصاری کے خاندان کا حوصلہ ٹوٹ جائے اور وہ گھٹنے ٹیک دیں۔ ،

سامنے سے نہیں کر سکتے تھے مقابلہ

افضال انصاری کا مزید کہنا تھا کہ ‘مختار انصاری کی موت کے بعد ہمیں کہا کہ جانے والا تو چلا گیا لیکن تم نے جس طرح رمضان کے مہینے میں انہیں زہر دے کر مارا، انہوں نے شہادت کا درجہ پایا ہے۔ تم لوگ سامنے سے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔

گھٹنے نہیں ٹیکے گا افضال انصاری

وزیر اعظم مودی اور یوگی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘مرنا ہمیں بھی ہے، مرنا تمہیں بھی ہے۔ جو بھی اس دنیا میں آیا ہے وہ ایک دن ضرور مرے گا لیکن افضال انصاری مودی اور یوگی کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ ہم تمھارے جرم کا سامنا کریں گے اور آخری سانس تک لڑیں گے۔

پوروانچل میں تمہاری جڑیں ختم کریں گے

بی جے پی کو حکومت گرانے کی تنبیہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا، ‘پچھلے پانچ سالوں میں آپ نے میری جڑیں ختم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اب ہم لوگوں کے ساتھ مل کر پوروانچل میں تمہاری جڑیں ختم کر دیں گے۔ اب میرا وقت آگیا ہے۔ ہم تمہاری حکومت کو گرا دیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیں اور ان کا پیغام ہر فرد تک پہنچائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Haryana Nagar Nigam Election Results: ہریانہ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن میں کانگریس کی شرمناک شکست،10میں سے 9سیٹوں پر بی جے پی قابض

ہریانہ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی بھوپیندر…

2 minutes ago

Balochistan Train Hijack: ‘بلوچستان ٹرین ہائی جیک کے پیچھے ہندوستان’، پاکستان کی شہباز شریف حکومت کا بڑا الزام

پاکستان کے بلوچستان میں منگل (11 مارچ) کو بلوچ باغیوں نے پاکستان کے بلوچستان میں…

4 minutes ago

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈاکٹر راجیشور سنگھ کو بتایا آئیڈیل عوامی نمائندہ، جم کر کی تعریف، پڑھیں پوری تفصیل

لکھنؤ کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی…

1 hour ago

Delhi’s CM announced “Boat Services” in Yamuna Soon: دہلی میں بدلے گی جمنا کی حالت، جمنا ندی میں ہوگا کروز اور فیری خدمات کا آغاز

مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد دہلی کی وزیر…

2 hours ago