-بھارت ایکسپریس
Ram Navami Clashes:اکثر تہواروں میں یہ اس طرح کے واقعات رونما کیوں ہوتے ہیں ۔ چاہئے وہ کسی بھی مذہب کے تہوار کیو ں نہ ہوں ۔ شرر پسند عناصر اس طرح کے موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ حکومت کو اس بارے میں سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا او ر حکومت کو سخت قوانین بنانے ہونگے ،تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہیں ہوں۔
جمعرات کو رام نومی کی جلوس میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے۔ رام نوامی کے موقع پر گجرات، مہاراشٹرا اور مغربی بنگال میں کافی
ہنگامہ برپا ہوا۔ دیش کے کئی مقامات پر تشدد اور آتش زنی کے واقعات ہوئے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تشدد پر قابو پالیا ہے، اطلاعات کے مطابق تشدد سے متاثرہ علاقوں میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے ۔ دیش کے مختلف شہروں میں ہوئے اس تشد د کے دوران 22 سے زائد افراد زحمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تشدد کے اس واقعات میں 70 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔
ممبئی میں جمعرات کی رات رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ ملاڈ (مغربی) کے مالواڑی میں جلوس کے دوران دو گروپ آمنے سامنے ہوگئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے تیزآواز میں میوزک چلانے پر اعتراض کیا۔ اسی دوران جلوس میں شامل کچھ لوگوں نے پتھراؤ کرنے کا الزام لگایا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم پولیس نے پتھراؤ کے واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔
گجرات کے وڈودرا شہر میں جمعرات کو رام نومی کے جلوس پردو جگہ پتھراؤ ہوا۔ پتھراؤ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پہلا واقعہ دوپہر کے وقت فتح پورہ علاقہ کے پنجریگر محلہ کے قریب پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ شام کے وقت نزدیکی کنبھرواڑہ میں پیش آیا
رام نومی کے موقع پر مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں بھی تشدد ہوا۔ جمعرات کو رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپ آپس میں ٹکرا گئے۔ اس تشددمیں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے واقعے کے بعد کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں حالات قابو میں ہیں۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی
کی جائے گی اور قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جموں و کشمیر…
اس سے قبل لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل…
سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے اتوار (22 دسمبر) کو اٹاوہ ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو…