علاقائی

Delhi NCR Weather:دہلی این سی آر  میں اگلے کچھ دنوں میں لوگوں کو ملے گی ٹھنڈ سے راحت

Delhi NCR Weather:محکہ موسمیات کے مطابق راجدھانی دہلی  این سی   آر کہرے کی  ہلکی چادر سے   چھائی ہوئی ہے ۔دہلی میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری سیلسیس   اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔دہلی اور این سی آر والوں کو سردی سے تھوڑی راحت ملی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیس دسمبر کو دہلی میں پھر سے گھنا کہرا پڑنے کی امید ہے۔  اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ غازی آباد کی بات کریں تو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہےٹھنڈ سے 29 دسمبر سے  کچھ بہتری کے امکان ظاہر کئے جارہے ہیں۔ غازی آباد، لکھنؤ، کانپور، گورکھپور، میرٹھ، شاملی، سہارنپور میں برفیلی ہوائیں چل رہی ہیں

محکمہ موسمیات کے مطابق ہریانہ میں یکم جنوری تک شدید سردی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ اس دوران دن اور رات کے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوگا۔ تاہم راجستھان سے ملحقہ ہریانہ کے کچھ اضلاع میں سردی بڑھے گی۔ خاص طور پر جنوبی ہریانہ میں کم از کم درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کی امید ہے۔

سردی، دھند   اور کہرے نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دھند اور کہرےکے باعث کئی مقامات پر صبح کے وقت  ویزبیلیٹی  لیومل بھی کافی کم ہے۔ جس کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہو رہے گا۔ ٹرینیں بھی دھند کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہیں۔  جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

گوتم بدھ نگر ضلع انتظامیہ نے سخت سردی کے پیش نظر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں فیزیکل کلاسزپر فی الحال  پابندی لگا دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولس (ڈی آئی او ایس) دھرم ویر سنگھ نے بدھ کو کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوہاس ایل اتی راج  نے فی الحال یہ حکم یکم جنوری 2023 تک  کے لئے جاری کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago