علاقائی

House Collapses In Agra: آگرہ میں اچانک  بھربھرا کر گرا مکان ، کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ، سی ایم یوگی نے دی یہ ہدایات

House Collapses In Agra: اتر پردیش کے آگرہ سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں ایک مکان گرنے سے بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ آگرہ کے شاہ گنج تھانہ علاقے کی شیو نگر رادھے والی گلی کا بتایا جا رہا ہے۔ خبر کے مطابق آج صبح اچانک یہ گھر گر گیا۔ گھر گرتے ہی ایک زوردار دھماکہ ہوا اور گرد و غبار کے بادل پھیل گئے۔ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہےکہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد حکام نے موقع پر پہنچ کرامدادی کارروائی شروع کی۔ جس وقت یہ مکان گرا اس وقت گھر کے کئی افراد بھی وہاں موجود تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ ایسے میں  مکان کے ملبے میں کئی لوگوں کے دبنے کا خدشہ ہے۔ سی ایم یوگی نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے اورعہدیداروں کو فوری امدادی کام تیز کرنے اور زخمیوں کو اسپتال اور مناسب علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیان واپی ا ے ایس آئی سروے کے وقت میں کیوں کی گئی تبدیلی، کیا واقعی میڈیا کی طرف سے بہت سی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں؟

لوگ کو ملبے سے نکلنے کی کوششیں جاری

پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ بہت زیادہ ملبہ پڑا ہے۔ ایسی صورتحال میں بچاؤ کے کام میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس کے ساتھ ساتھ اردگرد کے لوگ بھی انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں۔ فی الحال اس بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی کہ یہ مکان کتنا پرانا تھا یا یہاں کوئی مرمت کا کام چل رہا تھا۔ پولیس انتظامیہ ملبے میں پھنسے لوگوں کی مدد میں مصروف ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Teesta Setalvad gets relief from SC: تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، بیرون ملک سفر کرنے کی دی اجازت

احمد آباد کی ایک سیشن عدالت نے 30 جولائی 2022 کو تیستا سیٹالواڑ اور مسٹر…

5 mins ago

Rajya Sabha By-Election: راجیہ سبھا کیلئے بی جے پی نے 10 امیدواروں کی فہرست کردی جاری، اوپیندر کشواہا کو پھر لگا جھٹکا

ملک کی متعدد ریاستوں میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں…

27 mins ago

Joe Biden Farewell Speech: ’امریکہ، میں نے تمہیں اپنا سب سے بہترین دیا‘، الوداعی خطاب میں امریکی صدر جوبائیڈن کے چھلک گئے آنسو

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے اسٹیج پرجوبائیڈن بیٹی ایشلے اوراہلیہ جل کے بعد آئے۔ ایشلے کوگلے…

1 hour ago

Attack on Gaza: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 25 فلسطینی شہید، کئی زخمی

طبی ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔…

1 hour ago