آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ یعنی اے آئی یو ڈی ایف کے چیف اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے آسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کےاس بیان پر پلٹ وار کیا ہے جس میں ہمنتا نے مولانا بدرالدین اجمل کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو لوک سبھا الیکشن سے پہلے ہی کرلیں ۔ ہمنتا بسوا سرما کے اس بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے مولانا بدرالدین اجمل نے آج میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمنتا بسوا سرما کے پاس اتنی قوت نہیں ہے کہ وہ ایک بچہ پیدا کرسکے،جبکہ میرے سات سات بچے ہیں،ان میں سے ایک چالیس سال کا جوان بھی ہے، اگر مجھے دوسری شادی کرنی ہوگی تو میں وزیراعلیٰ سے پوچھوں گا بھی نہیں۔
دراصل اے آئی یو ڈی ایف کے ایم پی بدرالدین اجمل پر سخت طنز کرتے ہوئے، ہمنتا بسوا سرما نے ہفتے کے روز کہا تھاکہ اگر وہ دوبارہ شادی کرنا چاہتے ہیں، تو انہیں لوک سبھا انتخابات سے پہلے ایسا کرنا چاہئے کیونکہ آسام حکومت بعد میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) لائے گی۔ انتخابات کے بعد، یو سی سی نافذ ہو جائے گا اور اگر کوئی دوبارہ شادی کرتا ہے تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا کیونکہ سب کے لیے ایک سے زیادہ شادیاں غیر قانونی قرار دی جائیں گی۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ اگر بدرالدین اجمل انہیں اپنی شادی میں مدعو کرتے ہیں تو میں بھی اس میں شرکت کروں گا لیکن انتخابات کے بعد وہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ قانون سب کے لیے یکساں ہوگا۔آسام حکومت نے گزشتہ ماہ آسام مسلم شادیوں اور طلاق رجسٹریشن سے متعلق ایکٹ 1935 کو منسوخ کرنے کی منظوری دی تھی۔ہمنتا بسوا سرما نے کہا تھا کہ یو سی سی کو نافذ کرنے والی اتراکھنڈ اور گجرات کے بعد آسام تیسری ریاست ہوگی۔یاد رہے کہ مولانا بدرالدین اجمل آسام کے دھوبری حلقہ سے تین بار رکن پارلیمنٹ ہیں اور اس سال پھر اسی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ کانگریس نے سابق وزیر رقیب الحسین کو دھوبری سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…