علاقائی

Uflex Income Tax Raid: یوفلیکس کمپنی پر انکم ٹیکس کا چھاپہ، 1500 کروڑ روپے برآمد، 3 کروڑ سے زیادہ کی نقدی ضبط

Uflex Income Tax Raid: نوئیڈا کی یوفلیکس کمپنی میں چل رہی  ریڈ (تحقیقات) 144 گھنٹے (6 دن) اب ختم ہوگئی ہے۔ اس تفتیش میں کئی ٹن دستاویزات، 120 کمپیوٹر ہارڈ ڈسک اور 50 ڈائریاں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ ان دستاویزات میں بوگس لین دین سے متعلق شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں۔ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے منگل کی صبح ملک کی 8 ریاستوں میں 80 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارے کی تھی۔ 6 دنوں سے جاری تحقیقات کے دوران محکمہ انکم ٹیکس نے تقریباً 1500 کروڑ روپے کی گڑبڑ کا پتہ لگاہے۔ جب کہ  ایک ہزار کروڑ روپے کے بوگس لین دین سے متعلق دستاویزات کی جانچ  کے گھیرے میں ہے ۔

محکمہ انکم ٹیکس کی جانچ کے دوران 60 سے زیادہ شیل کمپنیوں کے بارے میں جانکاری ملی ہے۔ ان کے ذریعے ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم  یہاں سے وہاں منتقل ہوئی ہے۔ تحقیقات کے دوران 8 ایسے کم درجے کے خاندانوں کا پتہ چلا ہے، جن کے نام پر شیل کمپنیاں کھول کر کروڑوں روپے یہاں سے وہاں منتقل کئے گئے ہیں ۔

3 کروڑ سے زائد کی رقم ضبط کر لی

محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے کمپنی اور اس کے عہدیداروں سے تعلق رکھنے والے مختلف شہروں میں 28 لاکرز کو سیل کر دیا ہے۔ حالانکہ وہ ابھی تک نہیں کھولے گئے ہیں۔ محکمہ کی ٹیم نے اس پوری کارروائی کے دوران 3 کروڑ سے زیادہ کی نقدی ضبط کی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کو انجام دینے کے لیے 900 سے زائد عملے کے افسران کی ایک ٹیم کو تعینات کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  عہدیداروں نے کہا ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے تمام کیمپس کی جانچ کے بعد ٹیم واپس آئے گی۔

نوئیڈا کے سیکٹر-4 اور سیکٹر-57 میں واقع Uflex کمپنی کے دفاتر پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بیشتر مقامات پر تلاشی روک دی گئی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ تلاش دوپہر یا شام تک مکمل ہو جائے گی۔

600 لوگوں کی ٹیم نے این سی آر میں تلاشی لی

یوفلیکس سرچ میں شیل کمپنیوں کا دائرہ کار اب 10 سے بڑھ کر 40 ہو گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں بوگس لین دین کئے گئے ہیں ۔ جن کی تفصیلات سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ان کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کی تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔ تقریباً 600 لوگوں کی ٹیم نے این سی آر میں اور تقریباً 150 لوگوں کی باہر تلاش کی۔ 20 ایسے اکاؤنٹس ملے ہیں جو انتہائی غریب لوگوں کے ہیں۔ جن کے مکان بھی صرف ایک کمرے کے  ہی ہیں۔ ان لوگوں کے کھاتوں سے 5 کروڑ سے 50 کروڑ روپے تک کے لین دین کے دستاویزات ملے ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

Bangladesh revokes passports of Sheikh Hasina: بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا پاسپورٹ کیا منسوخ

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…

6 hours ago

A secure and digital India: ایک محفوظ، جامع اور خوشحال ڈیجیٹل بھارت

اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…

8 hours ago

Namo Bharat Train: دہلی سے میرٹھ کے سفر میں اب لگیں گی صرف 35 منٹ،جانئے کیا ہیں اس ٹرین کی خصوصیات اور کرایہ

ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…

8 hours ago

Maha Kumbh: مہاکمبھ ویب سائٹ نے ایک نیا ریکارڈ بنایا: 183 ممالک کے 3.3 ملین سے زیادہ صارفین نے کیا دورہ!

مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…

8 hours ago