-بھارت ایکسپریس
جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ علاقے میں منگل کی صبح ہوئے تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا اور فوج کے دو جوان زخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ وہی دہشت گرد ہے، جس نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت کے قتل کے حادثہ کو انجام دیا تھا۔ ایک افسر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا گیا تھا۔ کشمیرزون پولیس نے پیر اورمنگل کی درمیانی شب کو ٹوئٹ کرکے انکاؤنٹر کی جانکاری دی۔
کشمیر زون کے اے ڈی جی پی نے حادثہ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا، مارے گئے دہشت گرد کی پہچان پلوامہ کے عقیب مشتاق بھٹ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس نے شروعات میں حزب المجاہدین دہشت گرد تنظیم کے لئے کام کیا تھا، آج کل وہ ٹی آر ایف کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قاتل کو مار گرایا گیا ہے’۔
پولیس نے کہا کہ دہشت گرد کی لاش ابھی تک برآمد نہیں کی جاسکی ہے اور فی الحال پدگام پورہ علاقے میں تصادی جاری ہے۔ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تصادم شروع ہوا۔ سیکورٹی اہلکاروں کے ذریعہ علاقے کی گھیرا بندی کرنے کے بعد دہشت گردوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ شروع کردی۔
پولیس اور سیکورٹی اہلکار جیسے ہی دہشت گردوں تک پہنچے، ویسے ہی تصادم شروع ہوگیا۔ تھوڑی دیر بعد پولیس کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ اونتی پورہ انکاؤنٹر میں ایک دہشت گرد کو مار گرایا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 26 فروری کو دہشت گردوں نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کشمیری پنڈت سنجے شرما کا گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس ٹارگیٹ کلنگ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر جانچ شروع کردی تھی۔
واضح رہے کہ اس سال کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کا یہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ تاہم سال 2022 میں دہشت گردوں نے تقریباً 30 شہریوں پر حملہ کیا تھا۔ اس میں تین کشمیری پنڈت، راجستھان کے ایک بینک منیجر، جموں وکشمیر کی خاتون ٹیچر اور 8 غیر مقامی مزدوروں سمیت 18 افراد کی موت ہوگئی تھی۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…