قومی

MP Sanjay Singh On Manish Sisodia Arrest: سنجے سنگھ نے کہا- ‘سی بی آئی کے تمام الزامات بے بنیاد، جلد ملے گی راحت’

Aam Aadmi Party  MP Sanjay Singh On CBI: شراب گھوٹالہ معاملے میں قومی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو 26 فروری کو گرفتار کرلیا تھا۔ راؤز ایوینیو کورٹ نے نائب وزیراعلیٰ کو 4 مارچ تک کے لئے سی بی آئی کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہوں نے آج اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے، جس پر آج 3:30 بجے سماعت ہوگی۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے دعویٰ کرکے کہا، انہیں راحت ملے گی۔ سسودیا پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

سنجے سنگھ نے کہا، سی بی آئی کی کارروائی شرمناک ہے۔ سسودیا پرعائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ جانچ ایجنسی کے پاس سسودیا کے خلاف کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے ہر طرح سے جانچ پڑتال کرلی، لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا ہے۔ انہوں نے کہا، کل (27 فروری) کو سی بی آئی کے پاس کوئی دلیل نہیں تھی۔ ہمیں پوری امید ہے کہ سسودیا کو جلد راحت ملے گی۔

وزیراعلیٰ کیجریوال سے بوکھلا گئی ہے بی جے پی: سنجے سنگھ

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی گھیرتے ہوئے کہا، یہ اڈانی کے معاملے پر کیوں کچھ نہیں بولتے۔ وزیراعظم اس معاملے پر کیوں خاموش ہیں؟ ملک کا سب کچھ اڈانی کو بیچ دیا ہے۔ اس معاملے میں کوئی جانچ نہیں ہو رہی ہے۔ نہ ای ڈی اس اڈانی معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور نہ سی بی آئی۔ انہوں نے کہا، بی جے پی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کی قیادت والی عام آدمی پارٹی سے بوکھلا گئی ہے، جس کی وجہ سے اس طرح کے پینترے آزمائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Excise Policy: دہلی شراب پالیسی کیس ، منیش سسودیا گرفتاری کے خلاف پہنچے سپریم کورٹ

سب کو اٹھاکر جیل میں ڈال دو: سنجے سنگھ

پنجاب میں شراب پالیسی پر کھڑے ہو رہے سوالوں پر سنجے سنگھ نے تنقید کرتے ہوئے کہا، مودی حکومت کو اتنا لمبا وقت برباد نہیں کرنا چاہئے۔ اگر سب کو اندر کرنا ہی ہے تو ایک ہی بار میں سب کو اٹھاکر جیل میں ڈال دو۔

 -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

51 mins ago

Delhi Road Accident: دہلی میں بے قابو ڈی ٹی سی بس نے پولیس کانسٹیبل اور ایک شخص کو کچلا، دونوں افراد جاں بحق

تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…

1 hour ago

Attack On Hindu Temple In Brampton Canada: ہندو مندر پر حملہ، بھارت ہوا سخت تو کینیڈا حکومت نے لیا ایکشن، پولیس افسر معطل، 3 گرفتار

اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…

3 hours ago

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

12 hours ago