علاقائی

Human skull found in Tripura’s Tripurashwari temple pond: تریپورہ کے تریپوریشوری مندر کے تالاب سے ملی انسانی کھوپڑی، علاقے میں بڑھی ہلچل

اگرتلہ: تریپورہ کے گومتی ضلع میں واقع شکتی پیٹھوں میں سے ایک تریپوریشوری مندر کے پوتر تالاب سے ایک نامعلوم شخص کی کھوپڑی برآمد کی گئی ہے، جس کے بعد علاقے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ پولس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ کھوپڑی تریپورہ سندری مندر مشہور اس 500 سال پرانی مندر کے اندر بنے کلیان ساگر تالاب میں کیسے پہنچی۔ بتا دیں کہ گزشتہ روز یعنی جمعرات کی صبح لوگوں کے ایک گروپ نے کلیان ساگر میں ایک کھوپڑی تیرتی ہوئی دیکھی جس کے بعد حکام کو اس کی اطلاع دی گئی۔

وزیر اعلی مانک ساہا نے اسمبلی کو دی جانکاری

دوسری جانب اس معاملے کے متعلق تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے جمعرات کے روز اسمبلی کو جانکاری دیتے ہوئے کہا، “پولیس کو کھوپڑی ملی ہے اور اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ تریپورہ اسٹیٹ رائفلز (ٹی ایس آر) کے غوطہ خوروں نے یہ معلوم کرنے کے لیے تالاب کی تلاشی لی کہ وہاں مزید انسانی باقیات موجود تو نہیں ہیں، لیکن انہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی یو کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کرنے والے نے خود کوبتایا پولیس اہلکار

لاپتہ افراد کی فہرست پر کیا جا رہا ہےغور

وہیں مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج بابل داس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پورے گومتی ضلع میں لاپتہ افراد کی فہرست پر غور کر رہے ہیں، لیکن اب تک کوئی مشتبہ چیز نہیں ملی ہے۔‘‘ مندر کے منیجر مانک دتہ نے کہا کہ کلیان ساگر کا پانی اگلے 45 دنوں تک استعمال نہیں کیا جائے گا کیونکہ کھوپڑی ملنے کے بعد یہ ناپاک ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، “ہمیں کلیان ساگر کو پھر سے پاک کرنے کے لیے 45 دن پوجا کرنی پڑے گی۔” واضح رہے یہ مندر 1501 میں مہاراجہ دھنیا مانکیہ نے بنوایا تھا۔ اب اس کا دیکھ بھال ریاستی حکومت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چرچ کے پادری نے 21 سالہ لڑکی کو بنایا حاملہ، پھر زبردستی اسقاط حمل کرایا، موت کے بعد ہوا فرار

بھارت ایسکپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

12 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

24 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago