ہریانہ کی 90 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ ہو چکی ہے، اب انتظار 8 اکتوبر کا ہے، کیونکہ اس دن ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اس سے پہلے آج تک اور سی ووٹر کا ایگزٹ پول سامنے آچکا ہے۔ اس میں کانگریس کو 50 سے 58 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔ ادھر بی جے پی لیڈر انل وج نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی لہر چل رہی ہے، میں ایگزٹ پول کو کیسے مان سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امبالہ کینٹ میں بی جے پی کی لہر چل رہی ہے۔
انل وج نے کہا کہ ہریانہ کی تمام 90 سیٹوں پر بی جے پی کی لہر ہے۔ کیونکہ کانگریس ریاست میں پوری طرح سے کئی خیموں میں بٹی ہوئی ہے۔ وج نے کہا کہ اگرچہ ابھی اس کا اندازہ لگانا درست نہیں ہے لیکن ہمیں 8 اکتوبر کا انتظار کرنا چاہئے۔ بی جے پی ہریانہ میں حکومت بنائے گی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جب ہم نے 2014 میں ہریانہ میں الیکشن جیتا تھا تب بھی میں سینئر تھا، اس سے قبل 2009 سے 2014 تک میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر تھا۔ میں نے اس وقت کی ہڈا حکومت کے خلاف درج تمام مقدمات کے بارے میں آواز اٹھائی تھی۔ تب بھی میں نے کچھ نہیں کہا۔ اور جب تبادلہ ہوا (مارچ کے مہینے میں منوہر لال کھٹر کو سی ایم کے عہدے سے ہٹا کر نائب سنگھ سینی کو سی ایم بنایا گیا) تب بھی میں نے کچھ نہیں کہا۔ کیونکہ یہ ہائی کمان کا فیصلہ ہے کہ وہ کسے وزیراعلیٰ بنائے گی۔
انل وج نے یہ بھی کہا کہ جب نائب سینی کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا تو ہریانہ میں یہ بات اس موضوع پر بحث ہورہی تھی کہ جب نائب سینی کو وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے تو انل وج کو کیوں نہیں بنایا جا سکتا۔ تو ہمارے اپنے لوگوں نے کہا کہ انل وج وزیراعلیٰ نہیں بننا چاہتے، جس کے بعد میں نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہے۔ پارٹی نے جب بھی مجھے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے میں نے احسن طریقہ سے انجام دیا ہے ۔ میں نے پارٹی کے ہر حکم کی تعمیل کی ہے۔ میں نے کہا تھا کہ نہیں مانگوں گا کیونکہ میں نے کبھی کچھ نہیں مانگا۔
انل وج نے کہا کہ اگر پارٹی مجھ سے کہے گی تو میں اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنی ذمہ داری پوری کروں گا اور ہریانہ کی تقدیر اور تصویر بدل دوں گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…