ودیا بالن کا شماربالی ووڈ کی سب سے بہترین اداکارہ میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئرکی شروعات ٹی وی سے کی تھی اور فلم انڈسٹری میں اپنی شاندار پہچان بناچکی ہیں۔ ودیا بالن کی پہلی فلم ’پرنیتی‘ تھی، جو 2005 میں ریلیزہوئی تھی، اس فلم میں وہ سیف علی خان اور سنجے دت کے ساتھ نظرآئی تھیں۔ ودیا بالن نے اپنے اب تک کے کیریئر میں ’دی ڈرٹی پکچر‘، ’بھول بھلیا‘ جیسی کئی شاندارفلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں فلموں کی فہرست میں ودیا بالن کی فلم کہانی بھی شامل ہے۔ یہ بالی ووڈ کی سب سے بہترین فلموں میں سے ایک ہے۔ اس درمیان ودیا بالن سے متعلق ڈائریکٹر سجائے گھوش نے بڑا انکشاف کیا ہے۔
کارمیں کپڑے بدلتی تھیں ودیا بالن
ودیا بالن کی فلم کہانی کی ہدایت کاری سجائے گھوش نے کی تھی۔ یہ فلم سجائے گھوش کے کیریئر کے لئے ایک بڑا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔ اس بارایک انٹرویو کے دوران ’کہانی‘ کے ہدایت کارسجائے گھوش نے یہ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا بجٹ کافی کم ہونے کی وجہ سے وہ ودیا بالن کے لئے وینیٹی وین نہیں خرید سکتے تھے۔
سجائے گھوش نے کہا، ”ہمارے پاس وینیٹی وین خریدنے کے لئے بھی کوئی بجٹ نہیں تھی۔ ہمارے پاس شوٹنگ تھوڑی دیرروکنے کے لئے لگژری نہیں تھی کیونکہ ہمارا بجٹ کم تھا۔ اس لئے، جب بھی ودیا بالن کو کپڑے بدلنے ہوتے تھے، ہم اس کی اینووا کو کورکرتے تھے، سڑک کے درمیان میں ایک کالا کپڑا اوروہ اندرکپڑے بدلتی تھیں اورشوٹنگ کے لئے باہرآتی تھیں۔“
سجائے گھوش نے کی ودیا بالن کی تعریف
’کہانی‘ بنانے سے پہلے سجائے گھوش مسلسل تین فلمیں دے چکے تھے۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے سجائے گھوش نے کہا کہ 2009 میں ان کی فلم الادین کی ناکامی کے بعد ودیا بالن ’کہانی‘ فلم کرنے سے منع کرسکتی تھیں۔ تاہم میں نے دیکھا کہ اس جنریشن کے اداکارامیتابھ بچن سے لے کرشاہ رخ خان پرزبان کے بہت مضبوط ہوتے ہیں۔ اگروہ کچھ کرنے کا وعدہ کرنے کا وعدہ کردیتے ہیں تووہ کرتے ہیں کہ ودیا بالن بھی اسی زمرے میں آتی ہیں۔
پوری دنیا میں ’کہانی‘ نے کی تھی زبردست کمائی
سال 2012 میں آئی ’کہانی‘ میں ودیا بالن نے لیڈ رول پلے کیا تھا۔ فلم میں نوازالدین صدیقی اورپرم برت چٹرجی نے بھی اہم کردار نبھایا تھا۔ یہ تھریلرفلم سجائے گھوش کے ذریعہ رائٹ اورکوپروڈیوس کی گئی تھی۔ فلم 15 کروڑ کے بجٹ میں بنی تھی اوراس نے پوری دنیا میں باکس آفس پرتقریباً 79.20 کروڑ کمائی کی تھی۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…