علاقائی

Horrific road accident in Bihar: بہار کے جموئی میں خوفناک سڑک حادثہ، پٹنہ کے رہنے والے تین نوجوانوں کی ہوئی موت

جموئی: بہار کے جموئی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے رکھے اینٹوں کے ڈھیر سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

انڈیڈیہ موڑ کے قریب پیش آیا حادثہ

یہ حادثہ چکائی دیوگھر مین روڈ کے انڈیڈیہ موڑ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں کار کے پرزے بھی اڑ گئے۔ واقعہ کے بعد چندرامنڈی پولیس نے مہلوکین کے رشتہ داروں کو پورے معاملے کی اطلاع دی۔

سڑک کنارے اینٹ سے ٹکرائی تیز رفتار کار

بتایا جا رہا ہے کہ تینوں نوجوان دیر رات پٹنہ سے دیوگھر جا رہے تھے۔ اسی دوران انڈیڈیہ گاؤں کے قریب کار چلاتے ہوئے ایک نوجوان سو گیا۔ جس کے باعث تیز رفتار کار سڑک کنارے رکھی اینٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی۔

ڈاکٹروں نے تینوں نوجوانوں کو مردہ قرار دیا

عینی شاہد نے بتایا کہ نوجوان تیز رفتار کار چلاتے ہوئے دیوگھر کی طرف جا رہا تھا۔ ایک اینٹ سڑک کے کنارے پڑی تھی، اس سے ٹکرا گئی اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ گاؤں والوں نے اس واقعہ کے بارے میں چندرامنڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جے سی بی اور گیس کٹر کی مدد سے گاڑی میں پھنسے تین نوجوانوں کو باہر نکالا۔ اس کے بعد انہیں مقامی ریفرل اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تینوں نوجوانوں کو مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: انتخاب میں شکست کے بعد پون سنگھ کا بڑا سیاسی منصوبہ ، کیا یہ اعلان

پٹنہ کے رہنے والے تھے مہلوکین

مرنے والوں کی شناخت گوری لال یادو، امن کمار اور سنتوش کمار یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ چندرامنڈی پولیس افسر لکشمن کمار نے بتایا کہ سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی ہے۔ سبھی پٹنہ کے رہنے والے بتائے جا رہے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع مہلوکین کے لواحقین کو دے دی گئی ہے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جموئی بھیج دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago