علاقائی

Road Accident in Bijnor: بجنور میں دردناک سڑک حادثہ۔ تیز رفتار کار کی آٹو سے ہوئی ٹکر، 7 افراد کی گئی جان

بجنور: بجنور کے دھام پور علاقے میں ہفتہ کی صبح گھنے دھند کی وجہ سے سڑک حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ دھام پور میں دہرادون نینیتال قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار کے پیچھے سے تین پہیہ گاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں تھری وہیلر کے ڈرائیور سمیت سات افراد کی موت ہو گئی۔ حادثے میں مرنے والے تمام افراد جھارکھنڈ میں شادی کر کے اپنے گاؤں تبری واپس جا رہے تھے۔ معلومات کے مطابق ایک ہی خاندان کے 6 لوگ تھے اور یہ شادی وشال نامی نوجوان کی تھی۔

یہ لوگ ٹرین سے مراد آباد آئے اور پھر آدھی رات کو تھری وہیلر میں گاؤں جا رہے تھے۔ جب وہ دھام پور نگینہ روڈ پر فائر اسٹیشن کے قریب پہنچے تو انہیں پیچھے سے کریٹا کار نے ٹکر مار دی۔ یہ تمام 6 افراد علاج کے لیے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں 65 سالہ خورشید، 25 سالہ وشال، 22 سالہ بہو خوشی کے علاوہ ممتاز، روبی اور 10 سالہ بیٹی بشریٰ بھی شامل ہیں۔

خاندان کے چھ افراد کے علاوہ تھری وہیلر ڈرائیور کی بھی علاج کے لیے بجنور لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شیرکوٹ کے رہائشی سہیل علوی اور کریٹا سوار امن کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

حادثے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ایس پی ابھیشیک جھا نے کہا، ’’دھام پور تھانہ علاقے میں صبح سویرے اطلاع ملی کہ کریٹا کار اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا، کریٹا دوسری گاڑی کو اوورٹیک کر رہی تھی اور اس نے اچانک اپنا پلان چینگ کر دیا اور تیز رفتار کے ساتھ آٹو کو ٹکر مار دی۔ آٹو میں سوار سات افراد دھام پور تھانہ علاقہ کے رہنے والے تھے اور مرادآباد ریلوے اسٹیشن سے واپس آرہے تھے۔ ان میں سے چھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور آٹو ڈرائیور کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ لوگوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا گیا ہے اور تمام لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے اور لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

NCMEI: اقلیتی تعلیمی اداروں کے قومی کمیشن کا 20 ویں یوم تاسیس: اتحاد، تعلیم اور شمولیت کی نئی سمت

مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…

9 hours ago

Ashwin retirement reactions: اشون نے اسپن گیند بازی کی روایت کو اگلے درجے تک پہنچایا: ہربھجن سنگھ

اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…

11 hours ago