علاقائی

High Court Hearing : ہائی کورٹ کی سنوائی سے پہلے آئی پی ایس افسر پر ریپ کا الزام لگانے والی  خاتون  پر  جان لیوا حملہ

مجرموں نے منگل کی صبح 9.30 بجے ایک قبائلی خاتون پر گولی چلا دی۔اس خاتون نے 2005 میں جھارکھنڈ پولیس کے آئی پی ایس پی ایس نٹراجن کے خلاف جنسی استحصال کا مقدمہ درج کرایا تھا۔خاتون کے الزام کے بعد آئی پی ایس افسر کو نوکری سے برخاست کردیااگیا تھا۔ آج اس خاتون کی ایک شکایت پر  ہائی کورٹ میں سنوائی ہونی تھی۔ لیکن اس سے پہلے اس خاتون پر رانچی میں جان لیوا حملہ ہوا ہے۔

جھارکھنڈ (Jharkhand)کی راجدھانی رانچی سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ یہاں کورٹ میں سنوائی سے پہلے آئی پی ایس کے علاوہ دیگر افراد پر ریپ کا الزام لگانے والی خاتون پر جان لیوا حملہ کیا گیا ہے۔ دن دن دہاڑے ہوئے اس حملہ میں خاتون بری طرح سے زخمی ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق اس خاتون کو تین گولیاں لگی ہیں۔ فی الحال  مظلوم کو شہر کے میڈیکا ہاسپیٹل میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سال 2005 میں اس خاتون کے جنسی استحصال کی ایک اسٹنگ ویڈیو کئی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئی تھی۔ اس معاملے میں آئی پی ایس پی ایس نٹراجن کو سال 2012 میں برخاست کردیا گیا تھا، حالانکہ نچلی عدالت نے 2017 میں نٹراجن کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد خاتون نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

آئی پی ایس پی ایس نٹراجن کے علاوہ خاتون نے درجنوں لوگوں پر عصمت دری، جنسی استحصال(Sexual abuse) اور عصمت دری کی کوشش کے الگ الگ کیس درج کرائے ہیں۔ منگل کو ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے دائر کیس کی سماعت ہونی تھی۔ جسٹس سنجے کمار دویدی کی عدالت میں سماعت کے لیے درج اس معاملے میں، وہ خود عدالت میں اپنا فریق پیش کرنے والی تھیں، لیکن سماعت سے پہلے ہی مجرموں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔

خاتون اور اس کی بیٹی کو پولیس پہلے ہی تین محافظ دے چکی ہے۔ منگل کو یہ خاتون اپنے ایک محافظ کے ساتھ بائک پر کہیں جا رہی تھی کہ دوسری بائک پر سوار تین مجرموں نے اسے آ کر گولی مار دی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رانچی کے ارگورہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ چوراہے اور آس پاس کی دکانوں میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر مجرموں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ایک گولی ان کے جسم سے نکل چکی ہے جبکہ دوسری گولی جسم کے اندر پھنس گئی ہے ۔

بتایا جا رہا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پکڑے گئے تین مجرموں میں سے ایک کی شناخت خاتون نے کر لی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ لوگ دو ہفتوں سے مسلسل دھمکیاں دے رہے تھے۔ اسے کہا جا رہا تھا کہ وہ کیس اٹھا لے ورنہ پورا خاندان تباہ ہو جائے گا۔

بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

36 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago