قومی

Tawang Face Off: توانگ میں تصادم کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری

Tawang Face Off: توانگ میں ہوئے تصادم کے بعد سرکار اور اپوزیشن کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئی حکومت پر نشانہ سادھ رہا ہے تو کوئی دشمن کے خلاف متحد رہنے کی بات کر رہا ہے۔ایسے میں سرکار کا کیا رویہ رہتا ہے یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔

بہار(Bihar) کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی(Tejaswi) یادو

حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ چین لیہہ کے علاقے میں ایک گاؤں بنا رہا ہے، حکومت اسے سنجیدگی سے لے۔ بھارتی فوج کے  موجود ہونے سے ہمیں یقین ہے کہ ہماری سرحد محفوظ رہے گی۔

AIMIM کے سربراہ اسد الدین (Owaisi)اویسی

ملک کے وزیراعظم سیاسی قیادت کے حوالے سے ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ تصادم 9 تاریخ کو ہوا اور آپ آج پارلیمنٹ میں بتا رہے ہیں۔ اگر میڈیا اس پر بات نہ کرتا تو آپ تو  خاموش رہتے۔ یہ سب ان کی ناکامی ہے۔ آپ ہم سب کو اس جگہ لے جائیں۔ ملک کے وزیراعظم چین کا نام لینے سے ڈرتے ہیں۔ تجارتی عدم توازن کے بعد بھی ہماری فوج کی پٹائی ہو رہی ہے، چین ہماری سرزمین میں گھس آیا ہے۔

اتراکھنڈ(Uttara Khand) کے وزیر اعلی پشکر(Pushkar) سنگھ دھامی کا اویسی پر پلٹوار

کچھ لوگ ہمیشہ ملکی فوج کی بہادری پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے ان کی سیاست ملک سے زیادہ اہم ہے اس لیے میں ایسے لوگوں پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا۔

کانگریس(Congress) صدر ملکارجن کھرگے(Kharge)کا اپوزیشن پر نشانہ

وہ (وزیر دفاع) اپنا بیان پڑھ کر باہر چلے گئے۔ وہ کسی وضاحت یا بحث کے لیے تیار نہیں تھے۔

کانگریس ایم پی ششی تھرور(Tharoor) نے کہا دشمن سے مقابلے کے لئے ہم ہیں متحد

اس میں کوئی شک نہیں کہ چین کی نظریں توانگ پر ہیں اور ہمیں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہر جماعت، ہر شخص اس معاملے پر ہماری فوج کے ساتھ ہے۔ کل جو کچھ ہوا وہ ہماری طرف سے ایک پیغام ہے کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے متحد ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،ٹرین میں آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین کے کود گئے مسافر،ایک درجن سے زیادہ کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

3 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

34 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago

World Economic Forum: ڈیووس میں انڈیا پویلین کا  کیا گیاافتتاح ، سماج میں AI کی طرف سے درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال

کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…

2 hours ago