نئی دہلی: جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے نتائج حکمران اتحاد جے ایم ایم-کانگریس کے حق میں آئے اور ایک بار پھر ریاست میں ہیمنت سورین کی قیادت میں نئی حکومت بننے جا رہی ہے۔ دریں اثنا، بڑی خبر یہ ہے کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین حکومت کل (جمعرات، 5 دسمبر) کو توسیع دی جائے گی۔
جھارکھنڈ کابینہ کی توسیع 5 دسمبر کو ہونے جا رہی ہے۔ وزراء کی فہرست کو آج (4 دسمبر) راج بھون میں حتمی شکل دی جائے گی۔ حلف برداری کی تقریب راج بھون میں ہی دوپہر 12.00 بجے ہوگی۔ ساتھ ہی سنجے یادو کو آر جے ڈی کوٹے سے وزیر بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سنجے یادو گوڈا سے ایم ایل اے ہیں۔ سریش پاسوان کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنایا گیا ہے۔
جے ایم ایم سے کون بنے گا وزیر؟
رام داس سورین، دیپک بیروا، حفیظ الحسن اور متھرا مہتو کے نام جے ایم ایم خیمہ سے وزارتی عہدہ کے لیے سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاوناتھ پور سے جیتنے والے لیوس مرانڈی اور اننت پرتاپ دیو کے نام بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
کانگریس سے کون بنے گا جھارکھنڈ کا وزیر؟
جھارکھنڈ کی کابینہ میں کانگریس کے تین وزیر ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں کانگریس وزیر کے عہدہ پرغور و خوض جاری ہے۔ اس میں علاقائی، ذات پات اور خواتین کی مساوات کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ یہی نہیں نئے چہروں کو موقع دینے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔ اس کے ساتھ پرانے چہروں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پرانے چہروں میں رامیشور اوراون، دیپیکا پانڈے سنگھ، عرفان انصاری شامل ہیں۔ نئے چہروں میں جئے منگل سنگھ، رام چندر سنگھ، ممتا دیوی، نمن وکسال کونگڈی کے نام زیر بحث ہیں۔
اسمبلی کا اجلاس 9 دسمبر سے ہوگا
ہیمنت سورین نے 28 نومبر کو جھارکھنڈ کے 14ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ 81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں انڈیا اتحاد کو 56 جبکہ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 24 سیٹیں ملیں۔ کابینہ کے پہلے اجلاس میں اسمبلی کا اجلاس 9 سے 12 دسمبر تک بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک آج پریاگ راج میں ایک میگا کانکلیو ’مہاکمھ: مہاتمئے پر…
آرمی کینٹ کا علاقہ بھی گمٹالہ پولیس چوکی کے قریب واقع ہے۔ اس کے علاوہ…
جورڈن نے اس نقشے کو اسرائیل کی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ بتایا ہے۔ عرب…
شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات…
پنجاب اور ہریانہ میں سردی اپنے عروج پر ہے۔ موگا میں کم سے کم درجہ…
میرٹھ کے لیساڈی گیٹ کی سہیل گارڈن کالونی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد…