علاقائی

Goa Club Fire: ’’ملزمین کو نہیں ملے گی راحت، سخت کارروائی ہوگی‘‘، وزیر اعلیٰ پرمود ساونت کا سخت مؤقف

گوا کے علاقہ اَرپورا میں نائٹ کلب میں ہفتہ کی شب لگی خوفناک آتشزدگی نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ المناک حادثے میں چار سیاحوں سمیت کلب کے 21 ملازمین کی جان چلی گئی۔ واقعے کے بعد ریاستی حکومت اور پولیس کی تفتیش تیزی سے جاری ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے واضح کیا ہے کہ ملزمین کو کسی بھی قیمت پر بخشا نہیں جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کا بیان: ’’قانون توڑنے والوں پر ہوگی سخت کارروائی‘‘
وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پوری ذمہ داری سے کھڑی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ’’ملزمین کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی جہاں بھی پائی گئی، وہاں سخت ترین کارروائی ہوگی‘‘۔ ساونت نے مزید کہا کہ گوا ملک کی واحد ریاست ہے جہاں ساحلی علاقوں میں ہمیشہ لائف گارڈ تعینات رہتے ہیں، جس سے ریاست کی سلامتی کے تئیں حکومت کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

ملزمین حادثے کے فوراً بعد تھائی لینڈ فرار
آتشزدگی کی سنگینی کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ حادثے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی کلب کے مالکان سورو لوتھرا اور گورو لوتھرا ملک چھوڑ کر تھائی لینڈ کے جزیرے فوكٹ پہنچ گئے۔
گوا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انٹرپول سے رابطہ کیا اور صرف دو دن کے اندر دونوں کے خلاف بلو کارنر نوٹس جاری کرا لیا۔ ڈی جی پی نے اسے پولیس کی تیز اور مؤثر کارروائی قرار دیا۔

پاسپورٹ منسوخی کی درخواست، پولیس انہیں مفرور قرار دینے کی تیاری میں
گوا پولیس نے پاسپورٹ اتھارٹی کو خط لکھ کر لوتھرا برادران کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ ان کی واپسی اور گرفتاری میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ دوسری جانب دونوں بھائیوں نے دہلی کی روہنی کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پولیس اب قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں باضابطہ مفرور قرار دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

تحقیقات میں سنگین حفاظتی خلاف ورزیاں سامنے آئیں
ابتدائی سرکاری تحقیقات میں کئی بڑی خامیاں سامنے آئی ہیں۔ سب سے اہم یہ کہ کلب کے متعدد ملازمین کی پولیس ویری فکیشن تک نہیں کرائی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ ساونت نے کہا کہ اب ریاست میں تمام تجارتی اداروں کے لیے پولیس ویری فکیشن لازمی ہوگا اور اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

’’قصوروار نہیں بچیں گے‘‘ — حکومت کا دوٹوک اعلان
حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس دل خراش حادثے کے ذمہ داروں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ریاستی انتظامیہ مستقبل میں ایسی سانحات سے بچنے کے لیے حفاظتی قوانین کے سخت نفاذ اور نئی ہدایات پر کام کر رہی ہے۔ گوا حکومت کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Lucknow & Andaman Islands are symbols of courage: لکھنؤ اور انڈمان برطانوی اقتدار کے خلاف جرأت، قربانی اور حب الوطنی کی علامت: ڈاکٹر دنیش شرما

سیلولر جیل آزادی کے متوالوں پر ہونے والے ظلم، اذیت اور ان کی قربانیوں کی…

23 minutes ago

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

2 hours ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

2 hours ago