قومی

Unclaimed Money In India: وزیر اعظم نریندر مودی کی شہریوں سے اپیل: بھولی ہوئی سرمایہ کاری کو نئے مواقع میں بدلیں، ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ مہم کے تحت بغیر کلیم کی گئی رقوم واپس دلانے پر زور

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز ملک کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی ’’بھولی ہوئی‘‘ مالی سرمایہ کاری کو دوبارہ حاصل کرنے کے لیے آگے آئیں، کیونکہ ملک کے بینکوں، انشورنس اور میوچوئل فنڈ کمپنیوں میں ہزاروں کروڑ روپے برسوں سے بغیر کلیم کے پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس سلسلے میں زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ پہل کا مقصد یہی ہے کہ ہر شخص کو اس کا جائز حق لوٹایا جا سکے۔ وزیر اعظم نے پیشہ ورانہ پلیٹ فارم لنکڈاِن پر اپنے ایک تفصیلی پوسٹ میں کہا کہ ’’یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر بھولی ہوئی مالیاتی جائیداد کو نئے موقع میں تبدیل کریں۔ آئیے، ایک شفاف، مضبوط اور جامع اقتصادی ڈھانچے والا بھارت تعمیر کریں‘‘۔

بغیر کلیم کی گئی رقوم کے چونکا دینے والے اعداد و شمار
گزشتہ دنوں نئی دہلی میں منعقدہ ہندستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان رقوم کا ذکر کیا جنہیں برسوں سے کسی نے کلیم نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی بینکوں میں 78,000 کروڑ روپے شہریوں کے بغیر کلیم کے پڑے ہیں۔ انشورنس کمپنیوں میں تقریباً 14,000 کروڑ روپے برسوں سے غیر دعویدار ہیں۔ میوچوئل فنڈ کمپنیوں کے پاس 3,000 کروڑ روپے بغیر کلیم کے موجود ہیں۔ جبکہ 9,000 کروڑ روپے کے ڈیویڈنڈ بھی ایسی ہی صورت میں پڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اعداد و شمار بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھے، حالانکہ یہ وہی جمع پونجی ہے جو شہریوں اور خاندانوں نے برسوں کی محنت سے بنائی تھی۔ اس مسئلے کے حل کے لیے اکتوبر 2025 میں ’آپ کا پیسہ، آپ کا حق‘ پہل شروع کی گئی تاکہ ہر شہری تک وہی پیسہ لوٹایا جا سکے جس کا وہ اصل حقدار ہے۔

رقوم تلاش کرنے اور کلیم کرنے کے لیے خصوصی پورٹلز
مودی نے بتایا کہ حکومت نے مختلف مالیاتی اداروں کی بغیر کلیم کی گئی رقوم کو تلاش کرنا آسان بنانے کے لیے مخصوص آن لائن پورٹلز تیار کیے ہیں۔ آر بی آئی کا ’یو ڈی جی اے ایم‘ پورٹل بینک ڈپازٹ اور بیلنس کے لیے۔ آئی آر ڈی اے آئی کا ’بیمہ بھروسہ‘ پورٹل انشورنس کلیم کے لیے۔ سیبی کا ’مِتر‘ پورٹل میوچوئل فنڈ کی غیر دعویدار رقم کے لیے۔ وزارتِ کارپوریٹ امور کا آئی ای پی ایف اے پورٹل ڈیویڈنڈ اور شیئرز کے کلیم کے لیے۔

وزیر اعظم کے مطابق، پورٹل نہ صرف شفافیت بڑھاتے ہیں بلکہ شہریوں کو آسانی سے معلومات تک رسائی بھی دیتے ہیں۔ 477 اضلاع میں سہولت کیمپس، 2,000 کروڑ روپے لوٹائے جا چکے ہیں۔ اپنی پوسٹ میں مودی نے بتایا کہ دسمبر 2025 تک 477 اضلاع میں سہولت کیمپس کا انعقاد کیا گیا، جن میں دور دراز علاقوں کو خاص ترجیح دی گئی۔ حکومت، ریگولیٹری اداروں، بینکوں اور دیگر مالیاتی تنظیموں کی مشترکہ کوششوں سے تقریباً 2,000 کروڑ روپے شہریوں کو واپس کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس مہم کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

شہریوں سے خصوصی اپیل
وزیر اعظم نے ملک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے یا اپنے اہل خانہ کے بغیر کلیم کھاتوں، انشورنس کلیم، ڈیویڈنڈ یا سرمایہ کاری کی جانچ کریں، مذکورہ پورٹلز کا استعمال کریں اور اپنے ضلع میں لگنے والے سہولت کیمپس سے فائدہ اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’یہ صرف پیسہ واپس لینے کی کوشش نہیں، بلکہ ایک مالی شعور کی تحریک بھی ہے، جو ملک کو معاشی طور پر مزید مضبوط بنائے گی‘‘۔

بھارت ایکسپریس اردو

Sibghatullah

Recent Posts

Hanuman Ansh: رام للا کے درشن کے بعد جذباتی ہوئیں ’ہنومان انش‘ کی پروڈیوسر انوپریا ناگر، میڈیا پارٹنر ’بھارت ایکسپریس‘ کا ادا کیا شکریہ

فلم ’ہنومان انش‘ کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر انوپریا ناگر ایودھیا پہنچیں، جہاں انہوں نے…

9 minutes ago

Amaze Award 2026: بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کو امیز ایوارڈ 2026 سے نوازا جائے گا، کوی سمیلن اور مشاعرے کا ہوگا انعقاد

’ہندی میری جان 2026‘ کے دوسرے ایڈیشن میں 22 ستمبر کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر…

20 minutes ago

Sonia Gandhi Electoral Roll Matter: سونیا گاندھی کے ووٹر لسٹ معاملے میں ریویژن پٹیشن منظور، 29 ستمبر کو ہوگی دوبارہ سماعت

راؤز ایونیو کورٹ کے پرانے حکم کو منسوخ کرکے معاملہ دوبارہ مجسٹریٹ عدالت بھیجا گیا،…

28 minutes ago

Ram Mandir Donation Theft Case: رام مندر چڑھاوا چوری معاملہ، CCTV میں 105 واقعات ریکارڈ، SIT دو دن میں داخل کرے گی پہلی چارج شیٹ

ایودھیا رام مندر میں چڑھاوا کی مبینہ چوری کی تحقیقات میں بڑا انکشاف، سالیسٹر جنرل…

2 hours ago