قومی

IPS Amitabh Thakur Arrested: دہلی جا رہے آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکرگرفتار، شاہجہاں پورمیں ٹرین سے اتارا گیا، یوپی پولیس نے کی تصدیق

سابق آئی پی ایس افسرامیتابھ ٹھاکرکولکھنوپولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ لکھنوکے تال کٹورہ تھانے کے انچارج نے سابق آئی پی ایس کی اہلیہ نوتن ٹھاکرکوفون کرکے گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔ پولیس کے مطابق، کچھ ماہ پہلے دیوریا میں درج مقدم میں امیتابھ ٹھاکرکوگرفتارکیا گیا ہے۔ پولیس انہیں اپنی حراست میں لے کردیوریا لے گئی ہے۔ دیوریا میں ہوئی ایف آئی آرمیں نوتن ٹھاکر کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

شہرسے باہر ہیں نوتن ٹھاکر

نوتن ٹھاکرکے مطابق، امیتابھ ٹھاکرکل (منگل، 9 دسمبر) رات کسی کام سے دہلی جا رہے تھے۔ اس دوران انہیں شاہجہاں پورسے تال کٹورہ پولیس نےحراست میں لے لیا اوراس کے بعد آج (بدھ، 10 دسمبر) صبح 10 بجے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ نوتن ٹھاکربھی ابھی کسی کام کے سلسلے میں شہرسے باہرہیں۔

ٹرین میں سوتے وقت امیتابھ ٹھاکرکو اٹھایا گیا

بتایا جا رہا ہے کہ امیتابھ ٹھاکر کسی کام سے دہلی جا رہے تھے۔ رات میں لکھنوسے دہلی کی ٹرین میں جب وہ شاہجہاں پورپہنچے تھے، تبھی انہیں چلتی ٹرین میں اٹھایا گیا۔ اس کے بعد جب اہلیہ نے لگانے کی کوشش کی توپہلے توکچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ بعد میں ریلوے نے اس بات کا خدشہ ظاہرکیا کہ سادی وردی میں پولیس کے لوگ ہوسکتے ہیں۔ پھرابھی صبح 10:00 بجے لکھنو واقع تال کٹورہ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے تصدیق کی کہ امیتابھ ٹھاکرپولیس کی حراست میں ہیں۔

کون ہیں سابق آئی پی ایس امیتابھ ٹھاکر؟

امیتابھ ٹھاکر 1992 بیچ کے آئی پی ایس افسررہے ہیں۔ انہیں اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے سال 2021 میں ریٹائرمنٹ دے دیا تھا۔ آئی پی ایس بننے کے بعد امیتابھ ٹھاکریوپی کے کئی اضلاع کے کپتان رہے ہیں۔ سال 2021 میں یوپی حکومت کے محکمہ داخلہ نے اسکریننگ میں امیتابھ ٹھاکرکوغیرموزوں پانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد انہیں ریٹائرکردیا گیا

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

30 minutes ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

48 minutes ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

54 minutes ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

1 hour ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

2 hours ago