علاقائی

Giriraj Singh On Rahul Gandhi: ‘ملک میں فلسطین کے جھنڈے لہرائے جاتے ہیں، لیکن راہل گاندھی…’، گری راج سنگھ نے راہل گاندھی کو بنایا تنقید کا نشانہ

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے منگل (16 جولائی 2024) کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فلسطین کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں، لیکن راہل گاندھی اس معاملہ پر خاموش ہیں ۔

بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے کہا کہ ’’ملک میں  متعدد مقامات پر فلسطین کے پرچم لہرائے جاتے ہیں، لیکن راہل گاندھی اور تمام اپوزیشن لیڈر اس پر خاموشی اختیار کرتے ہیں‘‘۔ ملک میں ہندوؤں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، لیکن راہل گاندھی اس پر کچھ نہیں کہتے۔ میرے خیال میں گمشدہ شخص کا سرچ نوٹس ان  لیڈران کے تعلق سے چسپاں کیا جانا چاہیے۔

گری راج سنگھ نے کیا کہا؟

گری راج سنگھ نے کہا کہ ملک میں ہندوؤں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، لیکن ملک کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اس حوالے سے نظر نہیں آ رہے۔ دراصل محرم سے قبل اتوار (14 جولائی 2024) کو بہار کے نوادہ میں ایک جلوس کے دوران فلسطین کا جھنڈا لہرانے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بہار پولیس نے کیا کہا؟

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے بہار کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر (ایس ڈی پی او) پاکری بارانوا مہیش چودھری نے کہا کہ ریاستی پولیس نے ضلع کے دھمول علاقے میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مہیش چودھری نے کہا، “فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی تھی۔ مقامی پولیس کی تحقیقات کی بنیاد پر تین افراد کو جلوس کے دوران جھنڈا لہرانے پر گرفتار کیا گیا۔ ضروری اجازت کے بغیر جلوس نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرچم کو فوری طور پر ضبط کر لیا گیا ہے۔ بہار پولیس نے 13 جولائی کو دربھنگہ ضلع میں ایک جلوس میں فلسطینی پرچم لہرانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Weather Update: دہلی میں اگلے پانچ دنوں تک بارش کا امکان، اتر پردیش میں بھی اگلے دو دنوں تک شدید بارش کا الرٹ

اتر پردیش میں مانسون کی بارش اپنے کمال دکھا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالخصوص…

1 hour ago

Israeli airstrikes on southern Lebanon: جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 2 ہلاک، 2 زخمی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، لبنانی فوج نے جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف…

2 hours ago

Nominations for Padma Awards-2025 open till 15th September: پدم ایوارڈز-2025 کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 مقرر

یوم جمہوریہ 2025 کے موقع پر اعلان کیے جانے والے پدم ایوارڈز 2025 کے لیے…

10 hours ago

Parents on rent, growing trends: کرایہ پر نئے ماں باپ رکھ رہے ہیں لوگ،اس ملک میں تیزی سے بڑھ رہا ہے رجحان

بچوں کی پرورش اور انہیں اچھی تعلیم فراہم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔چونکہ  بچوں…

12 hours ago