عمان کے دارالحکومت مسقط میں مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ رائل عمان پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ وادی الکبیر کے علاقے موجدو میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے حالات کو قابو میں کر لیا۔ واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ شواہد اکٹھے کرنے اور تفتیشی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
عمان پولیس نے مہلوکین کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ فی الحال رائل عمان پولیس کو فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حملہ آورسے متعلق کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
امریکہ نے وارننگ جاری کی۔
عمان جزیرہ نما عرب کے مشرقی کنارے پر واقع ہے۔ سلطنت عمان میں اس قسم کا تشدد کم ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ دی ہندو نے خبر دی ہے کہ مسقط میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے امریکیوں کو واقعے کے علاقے سے دور رہنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ فی الحال اس پورے معاملے پر عمان پولیس کی جانب سے مزید معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ بی بی سی نے کچھ رپورٹوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم ایک بندوق بردار نے اسالٹ رائفل سے فائرنگ کی۔ عمان پولیس نے کہا ہے کہ وہ پورے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
عمان میں دہشت گردی کے واقعے کا خدشہ
منگل کو عمان کی رائل پولیس نے ٹویٹ کر کے اس حملے کے حوالے سے معلومات شیئر کی ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے صورتحال پر قابوپالیاہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ورلڈ سورس نیوز نے اس واقعے کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ مسجد کے اندر 700 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ اس واقعہ کو شیعہ برادری کے خلاف ایک واقعہ سے جوڑا جا رہا ہے۔ البوبہ نیوز کے مطابق جائے واردات پر کچھ پاکستانی بھی موجود تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…